matwada eidgah

Foundation Stone Laid for Renovation Works at Matwada Eidgah, Minister for Forests and Environment Konda Surekha Attends

اضلاع کی خبریں
Foundation Stone Laid for Renovation Works at Matwada Eidgah, Minister for Forests and Environment Konda Surekha Attends
مٹھواڑ عیدگاہ کی تجدیدی کاموں کا سنگ بنیاد، وزیر جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا کی شرکت

 

ورنگل/ہنمکنڈہ: یکم /مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

بروز اتوار بلدیہ حدود کے گیارہویں ڈیویژن میں واقع مٹھواڑ عیدگاہ کی تجدید و مرمت کے کاموں کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے دیودایہ، جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا نے شہر کی میئر گنڈو سدھارانی اور ورنگل مغرب کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا۔

یہ کام بلدیہ کے عمومی فنڈ سے ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے انجام دیے جائیں گے۔ تقریب میں ضلع ورنگل اور ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹرس ڈاکٹر ستیہ شاردا اور چاہت باجپائی، مقامی کارپوریٹر وجیا لکشمی سریندر، دیگر عوامی نمائندے، مسلم مذہبی عمائدین اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عیدگاہ کی تجدید سے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم ہوں گی اور مذہبی و سماجی تقریبات کے انعقاد میں آسانی پیدا ہوگی۔ حکومت عوامی ضروریات کی تکمیل کے لئے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام