بھوپال پلی کے کونسلر ہری بابو زمینوں پر قبضے کے معاملے میں گرفتار
حیدرآباد/جے شنکر بھوپال پلی:-16/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
جے شنکر بھوپال پلی ضلع ایس پی کرن کھرے نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھوپالپلی ضلع میں کوئی بھی زمینوں پر ناجائیز قبضہ کرے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایس پی نے کہا کہ زمینوں پر غیر مجازی قبضے کرنے والوں کو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا چاہئے وہ کتنا بھی اثر و رسوخ رکھنے والاہی کیوں نہ ہو اور انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کے متاثرین کو اپنے دائرہ اختیار کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانی چاہیے۔
کوٹا ہری بابو کی گرفتاری کے پر ایس پی نے کہا کہ بھوپال پلی پولیس نے کونسلر کوٹا ہری بابو کو گرفتار کیا جس نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تفصلات کے مطابق ہری بابو نے بھوپال پلی کے علاقہ کاسم پلی میں ایک شخص کے جام آئل باغ کو تباہ کر دیا اور ایک اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ متاثرہ کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں موجود نگران کار گارڈز پر حملہ کر دیا ۔ اس واقع کی شکایت ملنے کے بعدبھوپال پلی پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ میونسپل کونسلر کوٹا ہری بابو کو ریمانڈ پر بھیج دیا۔
ایس پی نے واضح کیا ہے کہ پولیس کی اولین ترجیح عام لوگوں اور غریب لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا ہے۔