Financial Assistance for Ailing Mallesham Through CM Relief Fund
علیل ملیشم کے علاج کے لیے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے مالی امداد منظور
حیدرآباد/ورنگل:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
قلعہ ورنگل سے تعلق رکھنے والے سری دینہ بوئینا ملیشم جگر اور گردوں سے متعلق شدید علالت میں مبتلا ہیں اور اس وقت حیدرآباد کے نمس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نمس ڈاکٹروں کے مطابق ان کے علاج پر تقریباً پانچ لاکھ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔
ملیشم کے اہل خانہ نے مالی مدد کے لیے سابق وزیر و ایم ایل سی Baswaraj Sarayya سے ملاقات کی۔ انہوں نے خاندان کی معاشی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج کے اخراجات کے لیے ایل او سی جاری کرنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو مکتوب روانہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت علاج کے اخراجات کی منظوری دیتے ہوئے آج ایل او سی جاری کیا گیا، جسے ملیشم کے فرزند پرساد کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر 20ویں ڈویژن کے کارپوریٹر گنڈیٹی نریندر کمار، آئی این ٹی یو سی قائدین بائرا بوئینا چندر مولی، کوچنا ایکامبرم، کانڈراتی لنگا مورتی اور دیگر موجود تھے۔