Warangal Parliamentary Constituency Congress Party candidate Dr. Kadiyum Kaviya with local MLA Yeshwini Reddy in Pala Kirti Mandal.

غریبوں، بہوجنوں، آدیواسیوں، اقلیتوں اور دلتوں کی ترقی صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر کڈیم کاویہ

اضلاع کی خبریں

غریبوں، بہوجنوں، آدیواسیوں، اقلیتوں اور دلتوں کی ترقی صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔ 

ورنگل پارلیمانی حلقہ کے  کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر کڈیم کاویہ مقامی رکن اسمبلی یشوینی ریڈی کے ساتھ پالا کرتی منڈل میں

 

حیدرآباد/ورنگل:-15/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

برنداون گارڈن پالاکرتی منڈل میں ورنگل پارلیمانی حلقہ کے کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر کڈیم کاویہ نےوہاں کے مقامی رکن اسمبلی یشوینی ریڈی کی قیادت میں منعقدہ ورنگل پارلیمنٹ کانگریس پارٹی کی تیاری کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ورنگل پارلیمانی حلقہ کے ایم پی امیدوار ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے کہا کہ فلاحی اسکیمیں غریبوں تک تبھی پہنچیں گی جب ریاست اور مرکز میں کانگریس پارٹی برسراقتدار آئے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ غریبوں، بہوجنوں، آدیواسیوں، اقلیتوں اور دلتوں کی ترقی صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کارپوریٹ تنظیموں سے محبت ملک کےغریب عوام کے حق میںنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نعرے لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بی جے پی نے اپنے آخری منشور میں اعلان کیا تھا کہ وہ سالانہ 2 کروڑ کی شرح سے ملازمتیں فراہم کرے گی لیکن دس سالوں میں اس وعدے پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی گارنٹی دیتی ہے تو اس پر پوری طرح عمل بھی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئے گئے واعدوں پر عمل آوری کا سہرا کانگریس حکومت کو جاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس حلقہ کے ہر میدان میں ترقی کو ترجیح دیں گے –

پرکال کے رکن اسمبلی و پارلیمانی حلقہ کے انچارج ریوری پرکاش ریڈی، اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر اسٹیشن گھن پور ایم ایل اے مسٹر کڈیم سری ہری، وردھناپیٹ کے ایم ایل اے کے آر ناگراجو، بھوپال پلی ایم ایل اے گنڈرا ستیہ نارائن راؤ، سابق ایم پی پسونوری دیاکر، ورنگل ڈسٹرکٹ ڈی سی سی صدر ایرا بیلی سورنا ،کاتی وینکٹاسوامی، حلقہ انچارج جھانسی راجندر ریڈی اور کانگریس پارٹی منڈل قائدین، بلاک کانگریس صدور و دیگر قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔