arrested suspect

Suspect arrested for stealing motorcycles in crowded areas – 18 vehicles worth Rs. 1 million recovered

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
Suspect arrested for stealing motorcycles in crowded areas – 18 vehicles worth Rs. 1 million recovered
بھیڑ بھا ڑ رش والے علاقوں میں موٹر سائیکلیں چرانے والا ملزم گرفتار – 10 لاکھ کی مالیت کی 18 گاڑیاں برآمد

 

حیدرآباد/ورنگل:-16/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

حسن پرتی پولیس نے رش اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنا کر چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی 18 موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔قاضی پیٹ کے اے سی پی ترومل نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح حسن پرتی منڈل کے مرکزی علاقے میں وہیکل چیکنگ کے دوران ایک شخص جو موٹر سائیکل پر سوار تھا، پولیس چیکنگ کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے اسے فوراً حراست میں لے لیا۔ جب اس سے موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کیے گئے تو وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت گُگُلوَت چندو لال (عمر 24 سال) کے طور پر ہوئی، جو ضلع جنگاؤں کے چلوپور منڈل کے فتح پور گاؤں کا رہائشی ہے اور اس وقت ہنمکنڈہ کے گوپال پور علاقے میں مقیم ہے۔

suspected arrest

ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باعث وہ اپنے دوست کی لاگ اِن آئی ڈی کے ذریعے زوماٹو، سوئگی اور ریپیڈو میں کام کر رہا تھا، مگر آمدنی کم ہونے کے باعث اس نے آسان طریقے سے پیسہ کمانے کا منصوبہ بنایا اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرنا شروع کیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم نے ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں 7، حسن پرتی میں 3، کے یو سی علاقے میں 1، راچکنڈا کمشنریٹ کے اپل علاقے میں 4، بھونگیر میں 2، اور حیدرآباد میں 1 موٹر سائیکل چوری کی، اس طرح مجموعی طور پر 18 دو پہیہ گاڑیاں چرائیں۔ ملزم نے ان گاڑیوں کو بیچنے کے لیے محفوظ جگہ پر رکھا ہوا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر تمام چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

suspected arrest

اس کامیاب کارروائی پر سینٹرل زون ڈی سی پی شیخ سلیمہ ، اے سی پی ترومل، حسن پرتی انسپکٹر چِرا، ایس آئیز دیویندر، روی، سدیہ، اے اے او سلمان پاشا، ہیڈ کانسٹیبل ویویکانند، اور کانسٹیبلز کرانتی کمار، تیرپتیا، بھرت کمار، دیویندر، مہندر، رمیش، پورن چاری، راج کمار، سومنّا، دھننجے، ناگ راجو اور نوین کو ورنگل پولیس کمشنر جناب سنپریت سنگھ نے شاباشی دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔