ہنمکنڈہ میں 15 ستمبر کو 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ

ہنمکنڈہ میں 15 ستمبر کو 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ

اضلاع کی خبریں مقامی خبریں
ہنمکنڈہ میں 15 ستمبر کو 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ

 

حیدرآباد/ورنگل:-8/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ، ورنگل کی جانب سے 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 15 ستمبر 2024 کو منایا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 15 ستمبر 2024 بروز اتوار زکریا فنکشن ہال، رائیپورہ، ہنمکنڈہ میں رات 9 بجے منعقد ہوگی۔

 

اس ضمن میں مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ اور ورنگل کا ایک اجلاس جناب الحاج خواجہ سراج الدین صاحب صدر میلاد کمیٹی کی صدار ت میں مدرسہ برکاتیہ میں منعقد ہوا۔جس میں اس سال 11 / ربیع الاول 1446ھ کو منائے جانے والے سالانہ پروگرام جس میں ہزاروں کی تعداد میں سامعین شرکت فرماتے ہیں، خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ہنمکنڈہ میں 15 ستمبر کو 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ

اجلاس کے آغاز پر قرآتِ کلام پاک و نعت حافظ محمد تنویر احمد نوری صاحب نے پیش کی۔ بعد ازاں حضرت مولا ناخوا جہ جعفر العابدین رضوی صاحب نے میلاد شریف منانے کے فضائل و برکات پر خطاب فرمایا۔

 

جناب محمد افضل علی شاہ نقشبندی نے کمیٹی کے گزشتہ 29 سالہ کار کر دگی کی رپورٹ پیش کی اور سب اراکین و عوام الناس کا شکر یہ ادا کیا۔ جو اس پروگرام میں تعاون کرتے ہیں۔

اس سال پروگرام سے خطاب کے لئے حضرت مولانا غلام رسول بل یاوی صاحب ، سابق ممبر پارلیمنٹ ، بہار کےعلاوہ حضرت علامہ مولانا توصیف رضا مصباحی صاحب ضلع سنبھل یوپی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ہنمکنڈہ میں 15 ستمبر کو 29واں سالانہ جشن میلادالنبی ﷺ

اس عظیم الشان پروگرام میں جلسہ کے علاوہ لنگر دعوت طعام خاص و عام اور سرکاری دواخانوں میں مریضوں میں میوہ جات کی تقسیم اور ہنمکنڈہ ور نگل کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء وطالبات میں تقریری تحریری نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اس موقع پر جامعہ برکاتیہ شعبہ للبنات سے ایک طالبہ اورجامعہ برکاتیہ سے چھ طلباء  کی دستار بندی اوحفظ القران کے اسناد سے نوازا جائے گا۔

اس اجلاس میں اور دیگر امور کے انتظامات پر اظہار خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں میلاد کمیٹی کے ارکان کی کثیرتعداد موجود تھی۔ آخر میں جناب افضل علی شاہ نقشبندی صاحب کی دعا پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔