اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاپرواہی سے گاڑیاں چلائی گئیں تو سخت کاروائی کی جائے گی- سی پی امبر کشور جھا

اضلاع کی خبریں
اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاپرواہی سے گاڑیاں چلائی گئیں تو سخت کاروائی کی جائے گی- سی پی امبر کشور جھا

 

حیدرآباد/ورنگل:-30/جنوری
(دستور نیوزڈاٹ کام)

سڑک حوا دثات کی روک تھام اور ٹرافک کو منظم بنانے کی نسبت سے ورنگل کمشنر مسٹر امبر کشور جھا آئی پی ایس کے ہدایات کے مطابق اے سی پی بھوجا راجو نے عظیم ورنگل بلدیہ کے حدود میں ر ا یفک پولیس کی نگرانی میں آج ایک خصوصی مہم چلائی گئی تاکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے دو پہیہ گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

اس موقع پر بغیر نمبر پلیٹیں اور بغیر لائیسنس کے مالکان کو انتباح بھی کیا گیا کہ وہ مسقبل میں ٹرافک کے قوانین کا احترام کریں۔ اس موقع پر پی۔ وینکنا، ورنگل ٹریفک سی آئی نے کہا کہ تمام قسم کے گاڑی چلانے والوں کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے، ان کے پاس اپنی گاڑیوں سے متعلق دستاویزات ہوں، گاڑیوں پر مقررہ حد سے زیادہ افراد سفر نہ کیا جائے۔

اس موقع پر اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سامنے اور پیچھےتنصیب کریں۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاپرواہی سے گاڑیاں چلائی گئیں تو سخت کاروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے ضلعی پولیس کے اقدامات میں تعاون کریں۔