پروفیسر جئے شنکر نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے اپنی زندگی وقف کردی-وزیر اعلی یونت ریڈی

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
پروفیسر جئے شنکر نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کیلئے اپنی زندگی وقف کردی-وزیر اعلی یونت ریڈی

 

حیدرآباد:-21/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پروفیسر جئے شنکر کو ایک عظیم شخص کے طور پر سراہا جنہوں نے علیحدہ ریاست کے حصول کے مقصد سے تلنگانہ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔

تلنگانہ کے تھیوریسٹ پروفیسر۔ جے شنکر کی 13 برسی کے موقع پر چیف منسٹر نے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی کے ساتھ مل کر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو بیدار کرنے میں ان کے کردار کی ستائش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی آخری سانس تک تلنگانہ کے لیے جدوجہد کی اور وہ تلنگانہ کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے ۔

اس موقع پر ریاستی وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے دنوں میں پروفیسر جے شنکر کے آبائی شہر اکمپیٹ کو ریونیو ویلج قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پروفیسر جئے شنکر کی قربانیوں کو یاد کیا۔