درگاہ قاضی پیٹ میں نومنتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ کی گل پوشی و شال پوشی
ہنمکنڈہ: (دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے اپنے والد رکن اسمبلی حلقہ گھن پور کڈیم شری ہری اور شوہر ڈاکٹر محمد نظیر کے ساتھ درگاہ قاضی پیٹ کی زیارت کی۔یہاں پہنچ کر انہوں نے بارگاہ سید شاہ غلام افضل بیانی پر چادر گل چڑھائی، اس موقع پر سجادہ درگاہ قاضی پیٹ و ریاستی حج کمیٹی چیرمین سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے ان کے حق میں مستقبل میں انکی راہیں ہموار ہونے اور کامیابی کے ساتھ عوامی خدمات انجام دینے کی دعائیں مانگی۔

اس موقع پرمحمداکبر ضیاء کرسپانڈینٹ روزنامہ راسٹریہ سہارا ورنگل نے ڈاکڑ کاویہ کی گلپوشی کی ان کے علاوہ کانگرس پارٹی قائید ایڈوکیٹ ابوبکر، مرزا عزیز احمد بیگ، کارپوریٹر فرقان، کارپوریٹر زوجہ علی رضا، محمد ایوب، مرزا عزیز بیگ، محمد اظہرالدین، محمد اعظم بیگ، ایڈوکیٹ مدثر احمد قیومی، ڈاکٹر راج محمد، مفتی منہاج قیوم، مولانا ستار قاسمی، کانگریس قائد تنویر بھائی، محمد یعقوب پاشاہ سابقہ کارپوریٹر، عبدالخہار و خالد سعید، محمد ایوب صوبیداری،محمد مظہربڑی صوبیداری نے انہیں مبارکبا د دی اور شال پوشی و گلوپوشی کی۔