رکن پارلیمنٹ ورنگل کڈیم کاویہ اور رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے اے آئی سی سی صدر مسٹر ملیکارجن کھرگےسے کی ملاقات

قومی
رکن پارلیمنٹ ورنگل کڈیم کاویہ اور رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے اے آئی سی سی صدر مسٹر ملیکارجن کھرگےسے کی ملاقات

 

دہلی/ حیدرآباد:-25/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

نو منتخب رکن پارلیمنٹ حلقہ ورنگل ڈا کٹر کڈیم کاویہ اور سابقہ نا ئب وریز اعلی رکن اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھنپور کڈیم سری ہری نے اے آئی سی سی صدر مسٹر ملیکارجن کھرگےسے دہلی میں اے آئی سی سی کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔

 

 

بعد ازاں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے آج پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کے موقع پر اے آئی سی سی صدر مسٹر ملیکارجن کھرگے کا آشیرواد لیا۔ ملکارجن کھرگے نے اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کدیم کاویہ کو مبارکباد دی۔