تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر بطور ایم ایل اے حلف لیا
حیدرآباد:- یکم /فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ایک اہم پیش رفت میں، تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے طور پر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں ہوئی، جہاں اسپیکر گڈم پرساد کمار نے کارروائی چلائی۔
مسٹر راؤ، جنہوں نے حال ہی میں کولہے کی سرجری کروائی ہے، نے واکنگ اسٹک کی مدد سے سیشن میں شرکت کرکے اپنی لچک و پھرتی کا مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ کو 2023 میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے فوراً بعد کولہے میں فریکچر ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد، وہ شہر میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج و صحت یاب ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر کئی ارکان قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ جو گروپ کی شکل میں ساتھ تھے کے چندر شیکھر راؤ ر کے ساتھ راستی اسمبلی کے احاطے میں پہنچے، جہاں انہیں اسپیکر کے چیمبر میں لے جایا گیا۔ اس کے بعد انہیں اسپیکر گڈم پرساد کمار نے عہدے کا حلف دلایا۔
حلف لینے کے بعد، کے سی آربطور قائد حزب اختلاف چیمبر میں چلے گئے۔ اس تقریب میں اہم سیاسی شخصیات بشمول قانون ساز امور کے وزیر ڈی سریدھر بابو، سابق بی آر ایس وزراء ویمولا پرشانت ریڈی اور وی سرینواس گوڈ کے علاوہ سابق اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے رکن جے سنتوش کمار اور مقننہ سکریٹری وی نرسمہا چاری لو اور دیگر موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب نے کے چندر شیکر راؤ کے سیاسی سفر میں ایک اہم لمحہ قرار دیا، جو صحت یاب ہونے کے بعد فعال قانون سازی کے فرائض میں واپسی کی علامت ہے۔اس موقع پر پارٹی کے قائیدین میں پھر سے ایک نیا جوش و خروش نظرآیا۔