job fair opportunities

Mega job fair in Prakal, employment opportunities for thousands of youth, government committed to providing employment: IT Minister Dudila Siridhar Babu

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Mega job fair in Prakal, employment opportunities for thousands of youth, government committed to providing employment: IT Minister Dudila Siridhar Babu
پرکال میں میگا جاب میلہ، ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، حکومت روزگار فراہمی کے لیے پُرعزم:
وزیر آئی ٹی دُدِّیلا سر یدھر بابو

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-4/اپریل
(دستورو نیوز ڈاٹ کام)

ریاستی حکومت سرکاری ملازمتوں کی خالی آسامیوں کو مرحلہ وار پُر کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور نوجوانوں کو نجی شعبے میں بھی روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے آئی ٹی، صنعت و شہری ترقی دُدِّیلاسریدھر بابو نے ہنمکنڈہ ضلع کے پرکال حلقے میں منعقدہ میگا جاب میلہ کے دوران کیا۔

یہ میلہ پرکال کے رکن اسمبلی ریووری پرکاش ریڈی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ وزیرسریدھر بابو نے دیگر ارکان اسمبلی اور ضلع کلکٹرز کے ہمراہ میلہ کا افتتاح چراغ روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کمپنیوں کے انٹرویو عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔وزیرسریدھر بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 2 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ نجی شعبے میں بھی لاکھوں مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری نوکری پر انحصار کافی نہیں، نجی شعبے کو بھی فروغ دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور حیدرآباد میں ملک کی واحد اسکل یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مہارت دی جا سکے۔ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں اسکل سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

job fair employment opportunities

اس موقع پر رکن اسمبلی ریووری پرکاش ریڈی نے کہا کہ اس جاب میلے کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں 50 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا اور 5000 سے زائد نوکریوں کے مواقع پیش کیے۔

بھُوپال پلی کے رکن اسمبلی گنڈ را ستیہ نارائن نے اعلان کیا کہ 26 اپریل کو ان کے حلقے میں بھی میگا جاب میلہ منعقد کیا جائے گا۔میلے کے دوران وزیر، ارکان اسمبلی، کلکٹرز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے منتخب امیدواروں کو آفر لیٹرز بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے افسران، کمپنیوں کے نمائندے اور بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوان موجود تھے ۔