میریٹ انٹرنیشنل نے حیدرآباد میں گلوبل کیپبلٹی سنٹر (جی سی سی) کے قیام کا اعلان
حیدرآباد:-3/اکتوبر
(دستور نیوزڈاٹ کام)
میریٹ انٹرنیشنل گروپ کے ایک وفد نے چیف منسٹر ریونتھ ریڈی سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تنظیم کےنائب صدر ڈریو پنٹو نے چیف منسٹر کو گروپ کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ میریٹ انٹرنیشنل نے حیدرآباد میں گلوبل کیپبلٹی سنٹر (جی سی سی) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس میٹنگ میں صنعت اور آئی ٹی کے وزیر دودیلا سریدھر بابوکے علاوہ اعلیٰ حکام اور میریٹ انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکت کی۔