تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ
حیدرآباد/ورنگل:19/جون (دستور نیوز ڈاٹ کام)
"الداعی تحریک قلم ورنگل کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 22/ جون 2024 کو بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر رائے پورہ ہنمکنڈہ بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب طرحی و غیر طرحی مشاعر ہ منعقد کیا جائےگا۔طرحی مصرع ــکس نے دی مجھ کو مات یاد نہیں قوافی : بات’ ساتھ’ حیات’ صفات وغیرہ
اس مشاعرہ کی صدارت جناب الحاج محمد عبدالکلیم صاحب صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل اور مہمانان خصوصی جناب وہاج الحق صاحب امیر مقامی ہنمکنڈہ جماعت اسلامی ہند جناب تاج مضطر صاحب بانی و صدر بزم محمدی ورنگل شرکت فرما ہونگے۔ مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر ) ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم( حیدرآباد ) ‘ جناب امجدسلیم امجد ( کریم نگر ) ‘ جناب مہیمن الدین راحل( کریم نگر ) میزبان شعراء: جناب تاج مضطر، جناب اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر،جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی،جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب اطہراسلوبی ، جناب اندور عبدالقادر ‘ جناب خواجہ کیفی،جناب امیرالدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر تمام شعراء اپنے طرحی و غیر طرحی کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
تمام مادری زبان اردو ، اہل ذوق اور محبان اردو سے ادبا خواہش کی جاتی ہے کہ اس مشاعرہ میں شریک ہوکر اپنی مادری زبان سے محبت کا ثبوت دیں۔
خاص کر سرکاری و غیر سرکاری اردو مدارس ، کالجوں کے اساتذہ ، طلباء اور اردو اداروں سے منسلک ملازمین قابل احترام احباب سے ادبا خواہش کی جاتی ہیکہ و اس مشاعرہ میں ضرور شرکت کریں۔