الحاج محمد رفیق احمد قادری کے گھر بروزعیدالاضحی گنگا جمنی تہذیب کا عملی مظاہرہ

اضلاع کی خبریں
الحاج محمد رفیق احمد قادری کے گھر بروزعیدالاضحی گنگا جمنی تہذیب کا عملی مظاہرہ

 

حیدرآباد/محبوب نگر:-20/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

عیدالاضحی کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی الحاج محمد رفیق احمد قادری جنرل سیکرٹری قومی ایکتا کمیٹی کے مکان پر عید کی نماز کے فوری بعد تمام سیاسی سماجی قائیدین عمائیدین شہر بلا تفریق سیاسی وابستگی ہندو مسلم ودیگر مذاہب کے اکابرین سرکاری محکموں کے افسران و پولیس عہدیدار پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد شرکت کرتے ہوئے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔ جو گنگا جمنی تہذیب کا عملی مظاہرہ رہا۔

گزشتہ تقریبا تیس برس سے رفیق احمد قادری کے مکان پر اس تقریب کا اہتمام تسلسل جاری ہے۔ جسکی قائیدین وعمائیدین نے بہت سراہا ہے ۔

آج کی اس تقریب میں مسرس اینم سرینواس ریڈی ایم ایل اے محبوب نگر ، عبیداللہ کوتوال چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن تیلنگانہ۔ ومشی کرشنا رکن اے آئ سی سی ڈاکٹر وی سرینواس گوڑ سابق وزیر بی آر ایس آنند گوڑ چیرمن بلدیہ امتیازاسحاق سابق چیرمن اقلیتی فینانس کارپوریشن متھن ریڈی گنجی وینکنا سابق چیرمن ہدا بی آر ایس محمد شبیر نائب چیرمن بلدیہ عبدالرحمن مزمل سابق چیرمن مارکیٹ کمیٹی این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ کانگریس منے جیون ریڈی۔ محمد عبدالرافع ذکی معتمد جامع مسجد سید نورالحسین نائب صدر عیدگاہ کمیٹی مرزا قدوس بیگ صدر مسلم لیگ محمد فاروق حسین چندرکمار گوڑ کا نگریس حافظ محمد ادریس معتمد عید گاہ کمیٹی عبدالرحیم فاونڈر نواب میر محبوب علی خان محمد عمران کانگریس, کے علاوہ کئ قائیدین موجود تھے۔