- بزرگان دین کے کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں بین مذہبی رواداری باقی ہے۔عرس حضرت سید شاہ افضل بیا بانی کے صندل مالی کے موقع پر ریاستی وزیر پونم پربھاکر کا اظہار خیال
حیدرآباد/قاضی پیٹ:-2/ستمبر
(دستورنیوز ڈاٹ کام)
درگاہ قاضی پیٹ حضرت سید شاہ افضل بیا پانی عرس تقاریب کا یکم ستمبر تا تین ستمبر انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ یوم صندل مالی کے موقع پر ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیر وزیر پونم پربھاکر نے عرس شریف میں شرکت کی ، عرس انتظامیہ نے ریاستی ویزر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ریاستی وزیر نے سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ مولانا سید غلام افضل بیابانی المعرف خسر و پاشاہ سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ کی بارگاہ کی زیارت کی اور عقیدت کے ساتھ چادر گل چڑھائی۔اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نےریاست اور ملک کی ترقی کے ساتھ ملک میں بین مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے کے لئے اللہ رب العزت سے دعائیں مانگی۔
اس موقع پر جانشین سجادہ سید بختیار بیابانی نے ریاستی وزیر کو عرس تقاریب کی تمام تفصیلات و عمور سے واقف کرویا۔ بعد ازاں وزیر پونم پربھاکر نے اخباری نمائندوں کی سے بات چیت میں ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کی عرس شریف شرکت نہ کرپانے کا معذرت خواہی کا پیغام سنایا ۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ بزرگان دین واولیا اکرام کی کاوشوں اور دعاوں کا اثر ہےکہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب برقرار ہے۔ اس موقع پر ریاستی ورزیر کے ہمراہ مقامی رکن اسمبلی نائینی راجند ر یڈی ، ضلع کریم نگر ،ماناکونڈور کے رکن اسمبلی کے ستیا نارائینا ، سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر ، مرزا عزیز احمد بیگ، سینیر کانگریس قائید محمد ایوب کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی قائیدین بھی بڑھی تعداد میں شریک تھے۔