ورنگل صوفیوں کی سر زمین ہے جسکی وجہہ سے یہاں امن و بھائی چارگی کی فضاء بنی ہوئی ہے۔ داسیم ونئے بھاسکر
ونئے بھاسکر کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی کے ریاستی قائدین شیخ عبداللہ سہیل ، سابقہ ریاستی مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین محمد امتیاز اسحاق نے چادر گل نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
حیدرآباد/قاضی پیٹ :-02/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابقہ رکن اسمبلی و گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونیے بھاسکر نے درگاہ حضرت شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹ عرس کے موقع پر چادر گل نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

آج صبح بی ار ایس پارٹی کیمپ افس سے بڑی تعداد میںمداحوں نے چادر گل نذرانہ عقیدت جشن ریالی نکالی، اس موقع پر داسیم ونیے بھاسکرہمراہ بی آر ایس پارٹی کے ریاستی قائدین شیخ عبداللہ سہیل ، سابقہ ریاستی مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین محمد امتیاز اسحاق اور سابقہ منسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میر خواجہ سراج الدین ، بی آر ایس پارٹی کے سنیر قاید محمد عبدالقدس ، سابقہ کارپوریٹر سید مسعود ، محمد شفیع، محمد نعیم، محمد خلیل ، بولی کنٹہ افضل، یعقوب سونی، محمود و دیگر موجود تھے۔

درگاہ قاضی پیٹ پہنچ نے پر سجادہ نشین درگاہ سیدغلام افضل بیابانی المعروف نے چادر جلوس کا استقبال کیا بعد ازاں ہر سال کے طرح اس سال بھی غلاف مبارک و چادر گل پیش بارگاہ میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر درگاہ کے جانشیں سجادہ سید بختیار بیابانی نے ان تمام قایدین کے ساتھ بارگاہ شریف میں خصوصی دعائیں کی۔