آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایک عظیم سیاسی قائد سے زیا دہ عظیم شخصیت تھے۔ریونت ریڈی

تلنگانہ قومی
آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی ایک عظیم سیاسی قائد سے زیا دہ عظیم شخصیت تھے۔ریونت ریڈی

 

حیدرآباد:-8/جولائی
(دستور نیوزڈاٹ کام)

متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے یوم پیدائش کے موقع پر چیف منسٹر شری اے۔ ریونت ریڈی نے اس عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈپٹی سی ایم مسٹر بھٹی وکرمارکا، وزیر مسٹر پونم پربھاکر اور دیگر عوامی نمائندوں اور قائدین نے پنجگٹہ میں وائی ایس آر مجسمہ پر پھول چڑھائے۔

بعد ازاں چیف منسٹر نے مہاتما جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں ترتیب دی گئی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو کانگریس چیف منسٹر کے طور پر کسانوں اور غریبوں کے لئے وائی ایس آر کی خدمات کو یاد کیا۔