تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی چیرمین کے طور پر اپنی تقرری کے بعد چیرمین سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ پہنچ کر ریاستی وزیر اعلی سے خیر سگالی ملاقات اور اظہار تشکر کیا۔

تلنگانہ
تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی چیرمین کے طور پر اپنی تقرری کے بعد چیرمین سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ پہنچ کر ریاستی وزیر اعلی سے خیر سگالی ملاقات اور اظہار تشکر کیا۔

 

حیدرآباد:-28/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ میںکانگریس پارٹی کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعدسابقہ نامزد عہدیداروں کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں نئے نامزد عہدوں کو پر کرنے کے عمل کو شروع کیاتھا، اس عمل کے تحت گزشتہ ایام حکومت نے سینئر صحافی کے سرینواس ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔آج تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈمی چیرمین کے طور پر اپنی تقرری کے بعد چیرمین سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ پہنچ کر ریاستی وزیر اعلی سے خیر سگالی ملاقات اور اظہار تشکر کیا۔

واضح رہیکہ سرینواس ریڈی روزنامہ پرجا پاکشا کے ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت نے تجربہ کار صحافی کے سرینواس ریڈی کو دو سال کی مدت کے لیے کابینی وزیر کے درجہ کے ساتھ تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کیا۔

سرینواس ریڈی نے غیر منقسم اے پی میں اے پی یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (اے پی یو ڈبلیو جے) کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیا۔ وہ تقریبا دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک انڈین جرنلسٹ یونین (IJU) کے سکریٹری جنرل اور صدر رہے۔ سرینواس ریڈی دو میعادوں کے لیے پریس کونسل آف انڈیا (PCI) کے رکن رہے اور سینٹرل پریس ایکریڈیٹیشن کمیٹی (CPAC) کے ساتھ بطور رکن IJU کی نمائندگی کرتے رہے۔
واضح رہیکہ وہ پریس اکیڈمی آف آندھرا پردیش کے بانی چیئرمین تھے، یہ ادارہ کام کرنے والے صحافیوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے وجود میں آیا تھا۔