Warangal CP N. Swetha IPS Conducts Surprise Inspection of Mamnoor Police Station
ورنگل پولیس کمشنر این۔ شویتا آئی پی ایس کا مامونور پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ
ورنگل، 17 /نومبر
(دستور نیوز)
ورنگل پولیس کمشنر این۔ شویتا آئی پی ایس نے منگل کے روز مامونور پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اسٹیشن میں جاری انتظامی امور، مختلف ریکارڈس، زیرِ التواء مقدمات اور تحقیقات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پولیس کمشنر نے پولیس اسٹیشن میں موجود مختلف رجسٹرس اور ریکارڈس کی جانچ کی اور زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ان کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کے اطراف کے ماحول، ریکارڈس کی دیکھ بھال اور پولیس ملازمین کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
کمشنر پولیس نے عملے کو ہدایت دی کہ عوام کو بہتر اور معیاری پولیس خدمات فراہم کی جائیں اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری ردعمل ظاہر کیا جائے۔ انہوں نے زیرِ التواء مقدمات کی تحقیقات میں تیزی لانے اور معیاری تفتیش کے ذریعے مقدمات کی یکسوئی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے پولیس ملازمین کو تاکید کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران چوکس رہیں اور نظم و ضبط، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔
اس کے علاوہ پولیس کمشنر نے منشیات کی غیر قانونی منتقلی اور استعمال کے خلاف خصوصی نگرانی کا نظام قائم کرنے، منشیات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے اور مشتبہ افراد پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کو مؤثر انداز میں کام کرنا چاہیے۔
اس اچانک معائنے کے موقع پر ایسٹ زون ڈی سی پی انکیت کمار، پروتگیری سرکل انسپکٹر آر۔ سنتوش کمار، مامونور انسپکٹر ای۔ سرینواس اور دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔
Dastoor News