Former Chief Whip Dasyam Vinay Bhaskar and delegation meets Union Railway Minister: Coach factory and other demands presented.

سابق چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر کی مرکزی وزیر ریل سے ملاقات: کوچ فیکٹری اور دیگر مطالبات پیش
دہلی:-12/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
دہلی میں بروز منگل سابق سابق چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر ایم پی وڈیراج روی چندرا، اور دیگر رہنماؤں نے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دسیام وینے بھاسکر نے مرکزی وزیر ریل کو شال پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔
اس ملاقات کے دوران داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ ساٹھ سالہ خواب سوراشٹرا کا اور چالیس سالہ خواب کوچ فیکٹری کے قیام کا آج بھی پورا ہونا باقی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران سری کرشنا کمیٹی کو کوچ فیکٹری کے قیام کے لیے درخواستیں دی گئیں۔ اس وقت کے تحریک قائد اور تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلیٰ کے سی آر اور اس وقت کے اراکین پارلیمنٹ نے مل کر کوچ فیکٹری، قبائلی یونیورسٹی، اور بایارم میں اسٹیل فیکٹری کو تقسیم کے ایکٹ میں شامل کرنے پر زور دیا تھا۔
انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ قاضی پیٹ میں قائم ہونے والی کوچ فیکٹری کو دیگر مختلف ریاستوں میں منتقل کر دیا گیا۔
داسیم ونئے بھاسکر نے تحریک کے مختلف مراحل میں کوچ فیکٹری کے قیام کے لیے کی گئی جدوجہد کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے اس فیکٹری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور یاد دلایا کہ ریاستی حکومت نے کے سی آر کے دور حکومت میں کوچ فیکٹری کے لیے درکار زمین مرکز کے حوالے کر دی تھی۔
اسم موقع پر انہوں نے قاضی پیٹ ریلوے جنکشن کو جلد از جلد ڈویژنل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔
قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے روٹس کو تبدیل کرنے، پلیٹ فارمز کی تعداد بڑھانے، اور زیادہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورورنگل میں ریلوے اسٹیڈیم کی ترقی کا مطالبہ کیا۔
مزید مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ فیکٹری کے قیام کی فوری عمل آوری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 60 فیصد ملازمتیں مقامی لوگوں کو دی جائیں۔ قاضی پیٹ آئی ٹی آئی کالج کے طلبہ کو مقامی سطح پر اپرنٹس شپ فراہم کی جائے۔ چھوٹے تاجروں کے لیے وینڈنگ زونز قائم کیے جائیں اور بودا گٹہ فٹ اوور برج کی تعمیر شروع کی جائے۔ فاطمہ پل، جو زیر تعمیر ہے، کی جلد تکمیل کے لیے ریلوے محکمہ کو اقدامات کرنے کی درخواست کی۔
اس ملاقات میں کارپوریٹرز، سانکو نار سنگ، سینئر رہنما نارلا گری رمیش، کونڈرا شنکر، دووا کنکراجو، بریگیلا وینے، گبیٹا سرینواس، اور دیگر شامل تھے۔
دسیام وینے بھاسکر نے عوام کی خواہشات کو سمجھنے اور کوچ فیکٹری کے قیام کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے تاکہ عوام کی توقعات پوری ہو سکیں۔