ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے عید و تہوار منائیں۔ ہنمکنڈہ اے سی پی دیویندر ریڈی

اضلاع کی خبریں
ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے عید و تہوار منائیں۔
ہنمکنڈہ اے سی پی دیویندر ریڈی

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-21/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہنمکندہ اے سی پی دیویندر ریڈی  نے کہا کہ ہر ایک مذہب کو ایک دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے عیدین و تہوار منائے جائیں ۔ ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا کے ہدیات پر جمعرات کو صوبیداری سواگت فنکشن ہال میں ہنمکنڈہ ڈویژنل پولیس کے تحت رمضان کے مقدس مہینے کو منانے کے لیے ایک امن کمیٹی میٹنگ کا اہتمام کیا ۔

 

اس پروگرام یں ہنمکنڈہ اے سی پی دیویندر ریڈی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے آگے آنا چاہئے اور امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

اے سی پی دیویندر ریڈی نے کہا کہ ہمیں عیدیں اور کو تہواروں کو خوشی سے منانا چاہیے اور ہر کسی کو پولیس کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

اس پروگرام میں صوبیداری، ہنمکنڈہ اور کے یو پولیس اسٹیشنوں کے انسپکٹرز ستیہ نارائن ریڈی، ستیش، سنجیو اور تمام مذاہب کے مذہبی رہنما وں بشمول سیاسی و سماجی ذمہ داران نے شرکت کی جس میں مقصود خان ، محمد زبیر (زبیر بک اسٹال) محمد نعیم الدین، محمد خلیل اور سکھ مذہب سے درشن سنگھ و دیگر شامل تھے۔