تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام کامیاب غیر طرحی مشاعرہ

حیدرآباد/ورنگل:-21/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
اسلامک انفارمیشن سنٹر ‘ رائے پورہ ‘ ہنمکنڈہ بروز اتوار بوقت 8 بجے شب تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام کامیاب غیر طرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا- اس مشاعرہ کی صدارت جناب محمد شعیب الحق طالب صاحب ‘ ریاستی صدر ‘ ادارہ ادب اسلامی ‘ تلنگانہ نے کی۔مشاعرہ کا آغاز جناب وہاج الحق صاحب’ امیر مقامی ‘ ہنمکنڈہ کی تلاوت قرآن اور ترجمہ سے ہوا۔ اس موقع پر حمد بارئ تعالٰی جناب عابد خاں ‘ لکچرر ٹمریز نے پیش کی اور نعت پاک کا نذرانہ جناب مفیض الدین سہیل پیش کیا۔

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے معمر خادم ملت جناب سید دستگیر صاحب’جناب وہاج الحق صاحب ‘ امیر مقامی ‘ ہنمکنڈہ ‘ جماعت اسلامی ہند ‘ جناب مہیمن الدین راحل کریم نگری صاحب نے شرکت فرمائی۔
اس مشاعرہ میں بطور مہمان شعراء جناب امجدسلیم امجد ( کریم نگر ) ‘ جناب راحل کریم نگر ی(کریم نگر)’ جناب فیصل وارثی (کریم نگر )’ جناب مفیض الدین سہیل( کریم نگر ) نے اپنے منتخبہ بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔
میزبان شعراء میں جناب امیرالدین امیر ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر’ جناب سید نذیر احمد پرواز ‘ جناب خواجہ کیفی ‘ جناب مجاہد حسین جوہر ‘جناب وحید گلشن ‘جناب ناصر واحدی ‘ مسعود مرزا محشر نے اپنا منتخبہ کلام پیش کیا۔ بعدازاں جناب شعیب الحق طالب صاحب’ صدر مشاعرہ نے نہ صرف اپنا صدارتی کلام سنایا بلکہ اپنے خطاب میں قلم کاروں کے درمیان آپسی اتحاد پر بھی زور دیا۔
مجموعی طور پر سامعین کی کثیر تعداد نے مشاعرہ کو بہت محظوظ کیا۔ آخر میں جناب ناصر واحدی ‘ ناظم مشاعرہ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ ہی مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔