فیملی ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے بہت سے سرکاری فلاحی فوائد۔حلقے میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دو ڈویژنز کا انتخاب
حیدرآباد/ورنگل:-3/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
جمعرات کو قاضی پیٹ مغربی حلقہ میں رامالایام گڑی میں ڈیجیٹل کارڈ رجسٹریشن روگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغربی نا ئینی راجندر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت اور عزت مآب چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی نے ایک کارڈ ایک سے زیادہ فوائد کے نعرے کی پہل کی ہے۔ اس پروگرام میںانہوںنے عوام سے اپیل کی کہ رضاکارانہ طور پر ہفتے بھر کے اس عمل میں حصہ لیں اور اپنے تفصیلات فراہم کریں۔ اس موقع پر انکے ساتھ ڈسٹرکٹ کلکٹرہنمکنڈہ پی پراونیا اور جی ڈبلیو ایم سی کمشنر اشونی تانا جی قاضی پیٹ 48 ویں ڈویژن درگاہ کارپوریٹر ڈاکٹر سرتاج بیگم بھی پیدل چل کر عوام مین شعور بیدار کر رہے تھے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ● فیملی ڈیجیٹل کارڈز (FDC) رجسٹریشن پروگرام 3 سے 7 اکتبور تک جاری رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے راشن کارڈ، آروگیہ شری، رائتو بھیما، ریتھو بھروسہ، کلیانہ لکشمی، شادی مبارک، آسارا پنشن جیسے عوامی بہبود کے پروگراموںکے حصول میں کافی اہم کردار اور پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ پروگرام 30 زمروں مین پیدا ہونے والے بہت سے مسائل کے پس منظر میں شروع کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ فیملی ڈیجیٹل کارڈ (FDC) حاصل کرنے کے بعد، کہیں سے بھی راشن اور سرکاری فلاحی اسکیمات سے فوائد حاصل کرنا آسان ہوگا۔
● رکن اسمبلی نےکہا کہ ریاستی حکومت کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تمام حلقوں میں ایک گاؤں اور ایک قصبہ لیا گیا ہے۔جس میں ● مغربی حلقے میں دو ڈویژنز (48ویں اور 10ویں) کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں اپیل کی کہ ہر کسی کو اس اندراج پروگرام سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔
اس پروگرام میں ڈویژن کارپوریٹر ڈاکٹر سر تاج بیگم، سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، ڈویژن صدور سنگاراپو روی پرساد ، مٹیدا کمار، لکشمن نائک، امر، سرینواس، امتیاز، ڈپٹی کمشنر رویندر، آر ڈی او رمیش، ایم آر او بھاو سنگھ اور دیگر قائدین اور عہدیداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔