ورنگل ٹیکسٹائل پارک میں کوریائی سرمایہ کار

Korean investors in Warangal Textile Park.

عالمی قومی
ورنگل ٹیکسٹائل پارک میں کوریائی سرمایہ کار

 

حیدرآباد:-12/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی جنوبی کوریا کے دورے کے دوران، کوریائی کمپنیوں نے ورنگل کے کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس ملاقات میں کے اہم نکات میں کوریا ٹیکسٹائل فیڈریشن کی مثبت ردعمل رہا۔

وزیر اعلیٰ کی دعوت پر، کوریا ٹیکسٹائل فیڈریشن نے ورنگل میں سرمایہ کاری کے امکانات پر مثبت ردعمل دیا ہے اور اس ملاقات کو سرمایہ کاری کے مواقع کا سنگ میل کہا۔اس بزنس راؤنڈ ٹیبل ملاقات میں کوریا ٹیکسٹائل فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت متعدد کوریائی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے ورنگل میگا ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے مقامی اور غیر ملکی دونوں کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیاگیا ہے۔

تلنگانہ حکومت کی کوششوں سے ورنگل میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ کوریائی کمپنیوں کی دلچسپی اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ تلنگانہ ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک اہم منزل مقصود بن رہا ہے۔