پولیس مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں اور عوام کے ساتھ انصاف کریں- جے شنکر بھوپال پلی ضلع ایس پی شری کرن کھرے
حیدرآباد/ورنگل:-12/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
جے شنکر بھوپال پلی ضلع ایس پی شری کرن کھرے آئی پی ایس نے کہا کہ پولیس کو مؤثر طریقے سے کام کرنا چاہئے اور عوام کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔
بروز پیر ضلع پولیس دفتر میں پرجا دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر عوام سے 17 شکایات موصول ہوئیں اور ان کے مسائل کو سنے اور پرکھنے کے بعد متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو فون کیا گیا اوران سے بات چیت بھی کی ۔
انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل وقتاً فوقتاً حل کئے جائیں پریشان حال لوگوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اور رویہ اختیار کرنا چاہئے ْ
انہوں نے کہا پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی شفافیت سے کرنی چاہیے۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا معاشرہ کے غیر سماجی سرگرمیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔