ریاستی وزیر اعلی کے ہاتھوں میڈارم مہا جاترا کے پوسٹر کی رسم اجرائی
حیدرآباد:-27/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ میں آج #Medaram Maha Jatara پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔
اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی، ریاستی وزراء سیتاکا، مسز کونڈا سریکھا، مسٹر پونگولیٹی سری نواس ریڈی، مسٹر پونم پربھاکر، چیف منسٹر کے مشیر مسٹر ویم نریندر ریڈی اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ریاستی وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے ’’میڈارم مہا جتارا‘‘ کا پوسٹر جاری کیا۔واضح رہےکہ میڈارم جاترا ریاست تلنگانہ کے ایک معروف میلا یا جاترا ہے جو سمہ اکا اور ساراکا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے