ریاستی صدر نشین حج کمیٹی حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کا قاضی پیٹ ہنمکنڈہ میں پرتپاک اسقبال

اضلاع کی خبریں
ریاستی صدر نشین حج کمیٹی حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کا قاضی پیٹ ہنمکنڈہ میں پرتپاک اسقبال
حیدرآباد:-12/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کر نے کے بعد قاضی پہنچے پر شہریوں کی جانب سے انکا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

خسر پاشاہ کے قاضی پیٹ کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی لوگ بڑی تعداد میں اپنے ہاتھوں میں گلدستہ اور پھولوں کے ہار و شال تھام کر کڈپی کونڈا برڈج کے پاس ہی ا ن کا انتظار کر رہے تھے۔سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر کی قیادت میں نوجوانوں نے وہاں سے ایک موٹر سائکل ریالی بھی نکالی جو شہر کے کئی ایک محلوں اور علاقوں میں گھوم کر خوشی کا اظہار کررہے تھے۔

بعد ازاںجامع مسجد کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ ابوبکر کی قیادست میں ایک استقبالیہ پروگرام انعقاد کیا گیا ۔ اس استقبالیہ پروگرام میں نوجوانوں نے پرجوش کا مظاہرہ کیا ۔

بعد ازاں اس تقریب کا سلسلہ بارگاہ حضرت افضل بیابانی درگاہ پہنچ کر عقیدت مندی سے بارگاہ رب العزت مین شکرانہ پیش کیا اسکےبعد بھی قاضی پیٹ کے مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد نے مولانا خسرو پاشاہ کی گلپوشی اور گلدستہ بھی پیش کرکے مبارکباد پیش کرتے رہے۔