ورنگل کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردہ کا ایس آئی آر–2026 خصوصی مہم کا معائنہ
Warangal Collector Inspects SIR-2026 Special Intensive Campaign
ورنگل، 12 /ستمبر
(دستور نیوز)
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردہ نے ہفتہ کے روز اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)–2026 کے تحت ضلع میں جاری خصوصی مہم کا مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔
کلکٹر نے خصوصی مہم کے دوران فیلڈ سطح پر جاری کارروائیوں کا معائنہ کیا اور ووٹروں سے فارم 6، فارم 7 اور فارم 8 کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس آئی آر کے تحت نوٹسوں کی تقسیم، متعلقہ دستاویزات کی جانچ، ریکارڈ کے اندراج اور دیگر امور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈاکٹر ستیہ شاردہ نے کوتھواڈا آٹو نگر میں واقع سرکاری پرائمری اسکول اور سرکاری ہائی اسکول کے علاوہ شیو نگر کے سرکاری اسکول اور مامونور کے پولنگ اسٹیشن نمبر 166، 167 اور 168 میں قائم خصوصی مہم مراکز کا دورہ کیا۔
انہوں نے ان مراکز پر موجود ووٹروں کی تفصیلات، ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعتراضات اور درخواستوں کی جانچ کے طریقہ کار کے بارے میں متعلقہ عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ایس آئی آر–2026 کے عمل کے تحت ووٹروں کی جانب سے موصول ہونے والے ہر اعتراض اور درخواست کا قواعد و ضوابط کے مطابق باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اہل ووٹروں کے نام ووٹر فہرست میں شامل ہونے کو یقینی بنایا جائے، جبکہ نااہل افراد یا غلط طور پر درج تفصیلات کے خلاف موصول ہونے والے اعتراضات کو بھی مقررہ فارم 6، 7 اور 8 کے ذریعے درج کیا جائے۔
کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ووٹروں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، اس کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں اور عوام کو ایس آئی آر کے طریقہ کار کے بارے میں واضح اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایس آئی آر–2026 کے عمل کو مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں اور عملے کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر تمام ذمہ داریوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اس معائنے کے دوران ورنگل آر ڈی او سوما، ورنگل تحصیلدار سرینواس، قلعہ ورنگل تحصیلدار اقبال، آر ڈی او دفتر کے ڈی اے او فنی کمار سمیت دیگر متعلقہ عہدیدار اور عملہ موجود تھا۔
دستور نیوز ڈاٹ کام
ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر و تشکیل ہمارا مقصد ہے