I will always fight for the rights of retired employees. Dasiam Vinay Bhaskar
ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کیلئے میں ہمشہ لڑوں گا۔ داسیم ونئے بھاسکر
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-17/دسمبر
(دستورنیوز ڈاٹ کام)
سابق چیف وہپ اور بی آر ایس پارٹی ہنمکنڈہ ضلع صدر داسیم ونئے بھاسکر نے منگل کو قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن کمیونٹی ہال میں ریلوے ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کی مکمل حمایت کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

ونئےبھاسکر نے کہا، *”مدد کرنا وہ خوبی ہے جو میرے والدین نے مجھے سکھائی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے قول کو دہراتے ہوئے کہا کہ *”سچائی کو ہمیشہ پھیلانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بطور عوامی نمائندہ گزشتہ 15 برسوں میں ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے رہے ہیں۔ونئے بھاسکر نے الزام لگایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے دفتر کے حوالے سے جان بوجھ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اگر مجھ پر مقدمات درج بھی کیے جائیں تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں لڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور ضروریات کا بخوبی علم ہے اور وہ اپنے حلقے میں تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے دفاتر اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ داسیم ونئےبھاسکر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، عوام کے حق میں اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔