پارلیمانی حلقہ ورنگل کی ٹکٹ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) میں شامل سی پی آئی کےحق میں دئے جانے کا یقین سینیر صحافی بی آر لینن کی جانب سے ٹکٹ حاصل کرنے کی بھر پور مساعی

اضلاع کی خبریں
پارلیمانی حلقہ ورنگل کی ٹکٹ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) میں شامل سی پی آئی کےحق میں دئے جانے کا یقین
سینیر صحافی بی آر لینن کی جانب سے ٹکٹ حاصل کرنے کی بھر پور مساعی

 

حیدرآباد/ورنگل:- 20/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

اگلےپارلیمانی انتخابات میں ورنگل پارلیمانی حلقہ سے سی پی آئی کی جانب سے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند سینیر صحافی بی آر لینن کا نام عوامی حلقوں اور بیشتر میڈیا  میں زور و شور سے  سنا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں صحافی اکبر ضیاء نے بی آر لینن سے تفصیلا بات کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی۔

بی آر لینن کے مطابق سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے حصہ کے طور پر ورنگل لوک سبھا (محفوظ) سی پی آئی کے حق میں ہوگی۔

مرکزی سکریٹریٹ کے رکن رام کرشن پانڈا، تلنگانہ کے ریاستی سکریٹری کنامنینی سمباشیوا راؤ، قومی کونسل کے رکن چاڈا وینکٹ ریڈی کے ساتھ اسپیرنٹ بی آر لینن ایک میٹنگ میں طئے ہوئی تھی، جس اجلاس میں سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے پہلے سے ہی کانگریس ہائی کمان سے بات کی ہے کہ وہ سی پی آئی کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ایک ایک لوک سبھا سیٹ سی پی آئی کے حق میں کریں۔

مزید سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس ورنگل لوک سبھا سیٹ سی پی آئی کو دے سکتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیا ر رہیں۔

اس موقع پر سی پی آئی تلنگانہ ریاستی سکریٹریٹ کے رکن تکلا پلی سرینواس راؤ اور ریاستی کونسل کے رکن بی وجے ساردھی موجود تھے۔