ٹرین کے نیچے گر کر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ورنگل ہوم گارڈ روی نے بچا لیا۔

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
ٹرین کے نیچے گر کر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ورنگل ہوم گارڈ روی نے بچا لیا۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-27/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل میں ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والے سونو نامی ایک شخص کو ورنگل محکمہ ٹریفک میں ڈیوٹی پر مامور ہوم گارڈ روی نے نوجوان کی جان بچائی۔ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنا والا ایک نوجوان روزگاری کے سلسلہ میں ورنگل میں مقیم تھا ، گھریلو نجی چھگڑوں کی وجہہ سےاس نے خودکشی کرنے کی نیت سے ریلوے ٹراک پر سوگیا ۔

ٹرین کے آنے سے عین قبل ورنگل ٹرافک کے ہوم گارڈ روی جو قریب ہی موجود تھے حرکت میں آکر سونو کو دبوج لیا اور پڑیوں سے پرے لیے گیا۔ ہوم گارڈ روی کے بروقت حرکت میں آنے کو وہاں موجود لوگوں نے سراہانہ کی۔