Warangal Cyber ​​Crime Police has arrested a cyber criminal who cheated people and transferred money to other’s accounts.

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
ورنگل سائبر کرائم پولیس نے عوام کو دھوکے دیکر اپنے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے والے سائبر مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-4/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو ورنگل کمشنریٹ ڈویژن کی ورنگل سائبر کرائم پولیس نے ریاست تمل ناڈو سے ایک سائبر مجرم کو گرفتار کیا جو ملک بھر میں سرمایہ کاری کی آڑ میں عوام سے رقم لوٹ کر سائبر مجرموں کے ذاتی کھاتوں میں ڈال رہا تھا۔ اس گرفتاری کے حوالے سے ریاست تمل ناڈو کے چننی علاقے سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ ماریہ بینیڈکٹ کی تفصیلات ورنگل سائبر کرائمز کے اے سی پی وجے کمار نے بتائی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے، سائبر ٹھگ، جو ملک بھر میں لوگوں کو یہ آس دلا رہے تھے کہ وہ انہیں اس سے دگنی رقم واپس کریں گے، جس سے انہیں کروڑوں روپے لوٹانے کا یقین دلایا جارہاتھا ۔لوگوں سے جمع شدہ رقم کو بنک سے نکال کر اس رقم کو کرپٹو کرنسی اور ڈالرز میں تبدیل کرتا اور پھر سائبر ملزم کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کرا دیتا۔

 

ہنمکنڈہ شہر میں سرمایہ کاری کے نام پر سائبر مجرموں کے ہاتھ سے رقم لٹ جانے کےبعد سائبر کرائم پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر گزشتہ ماہ ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی تلسل میں اس ملزم کو پولیس نے چنئی میں گرفتار کرکے ورنگل کمشنریٹ لایا گیا۔ پولیس کمشنر، امبر کشور جھا نے سائبر کرائم اے سی پی وجے کمار، انسپکٹر روی کمار، ایس اے ایس چرن، شیوکمار، اے اے او سلمان پاشا، کانسٹیبلس انجانیولو اور راجو کو ملزمین کو پکڑنے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔