ہنمکنڈہ نعیم نگر میں نئے پل کی تعمیر کا آغاز ، ورنگل مغرب رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے پرانے پل کے انہدام کے کام کی نگرانی کی۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-5/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
نعیم نگر کے عوام کا وہ خواب جس کا کئی سالوں سے انتظار تھا آج پورا ہو گیا ، نئے پل کو تعمیر کرنے کے لئے آج پرانے پل کو انہدام کی کاروائی شروع ہونے کے موقع پر ر کن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نائینی راجندر ریڈی نے میڈیا سے کہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں آس پاس کے لوگوں کے بارش کے موسم میں سیلاب جیسے مشکلوں سے پرے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہروں پر تجاوزات کی وجہ سے شہر ہنمکنڈہ بارش کے سیلاب سے متاثرہورہا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو مالی اور نفسیاتی طور پر پریشانیوں کو جھیل نا پڑھتا تھا۔
بی آر ایس حکومت دو میعادوں سے برسراقتدار رہنے کے باوجود نعیم نگر پل کو مستقل دیکھ بھال فراہم نہیں کر پائی ہے۔ گزشتہ حکومت کے حکمرانوں نے مسائل کو نظر انداز کیا اور ساتھ ہی ساتھ ترقی کو بھی نظر انداز کیا۔
اس موقع پر انہوں نے حکام سے کہا کہ موسم برسات کی آمد سے قبل یعنی تعمیری کام کو تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا مطلب کانگریس اور کانگریس کا مطلب ترقی ہے ۔
اس موقع پر پی سی سی کے ارکان بٹینی سرینواس راؤ، ضلع لائیبریری سابق چیرمین محمد عزیز خان، سابق ڈپٹی میئر ٹی۔ اشوک راؤ، کارپوریٹرس توٹا وینکٹیشورلو، چڈا سواتھی ریڈی، ویمولا سرینواس، گھما شاردا آنند، منسا رام پرساد، ممندلا راجو، سابق کارپوریٹرس تا ڈیشیٹی ودیا ساگر، ویراگنتی رویندر، سنچو اشوک، سینئر لیڈر بنی لکشمن، نینی لکشمن، راجیو، نینی لکشمن، راجیو، نینی لکشمن، راجیو۔ ضلع سے وابستہ سوسائٹیوں کے صدور مرزا عزیز اللہ بیگ، ڈاکٹر شراون کمار، تھوٹا وینکٹا راج کمار، قائدین نلوبولا ستیش، وی راجو، نالہ ستیہ نارائنا، بنکا سمپت یادو، پلاکونڈا ستیش، نالہ مہاتما، امبیڈکر راجو، ڈویژن صدور اور دیگر کانگریس قائدین نے شرکت کی۔