The meaning of public welfare service is very broad. It includes helping the poor, orphans, the helpless, caring for the sick, meeting the needs of the needy, and sharing in the suffering of people. Neelima Naini Reddy
خدمتِ خلق کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ اس میں غریبوں، یتیموں، بے سہارا افراد کی مدد، بیماروں کی تیمارداری، ضرورت مندوں کی حاجت روائی، اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا شامل ہے۔ نیلیما نینی ریڈی

حیدرآباد/ورنگل4/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف معزز شخصیات، سماجی رہنما اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کی شروعات مفتی محمد عبد العلی صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوئی سید اکبر وہ وحید گلشن نظرانہ نعت پاک پیش کیا۔مرزا فتح اللہ بیگ نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر درج ذیل نمایاں شخصیات نے شرکت کی:محمد عبد الکلیم (صدر، مسلم ویلفیئر سوسائٹی) نیلیما نینی ریڈی اہلیہ راجندر ریڈی (ایم ایل اے، این ارمیندر ریڈیچنم مدھو (ایریا کارپوریٹر)ڈاکٹر انیس احمد صدیقی (صدر، مائناریٹی انٹیلیکچوئل فورم، ورنگل)محمد سراج احمد (سیکریٹری، مسلم ویلفیئر سوسائٹی تقریب میں معزز مہمانوں کو شیلڈز اور شال پیش کیے گئے۔

اس پروگرام میں معزز شخصیات نے خطاب کیا محمد عبد الکلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمتِ خلق ایک ایسی عبادت ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں دنیا میں عزت اور محبت دلاتی ہے بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں اور ہر ممکن طریقے سے دوسروں کی مدد کریں۔ یہی حقیقی عبادت اور نجات کا راستہ ہے۔
اور نیلیما نینی ریڈی اہلیہ راجندر ریڈی نے خطاب میں کہا کہ خدمتِ خلق کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ اس میں غریبوں، یتیموں، بے سہارا افراد کی مدد، بیماروں کی تیمارداری، ضرورت مندوں کی حاجت روائی، اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا شامل ہے۔ ہر انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کا خیال رکھے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے۔

بعد ازاں تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں اسناد تقسیم کی گئیں۔پروگرام کی نظامت کی ذمے داری بخوبی سے ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام سے پہلے مرزا فتح اللہ بیگ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی کے فلاحی مشن کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ پروگرام ورنگل کی سماجی و فلاحی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوا، جہاں مختلف طبقات کے افراد نے یکجہتی اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔بعد ازاں سوسائٹی کے ذمہ داران نے سوسائٹی کی کارکردی کی تفصیلا رپورٹ پیش کی۔ جس میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی، ورنگل کی فلاحی سرگرمیں کی تفصیلات بتائی گئی۔ورنگل ضلع میں مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی اور سماجی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، چند مخیر حضرات نے مل کر غریب اور نادار مسلمانوں کی مدد کے لیے مسلم ویلفیئر سوسائٹی قائم کی۔
یہ سوسائٹی 35 سال سے خاموشی اور استقامت کے ساتھ فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔سال 2023-24 کی نمایاں سرگرمیاںبیواؤں کے پنشن کے زمرے میںسوسائٹی 326 بیواؤں کو سالانہ 3750 روپے پنشن فراہم کر رہی ہے، جس پر کل 12,10,125 روپے خرچ کیے گئے۔غریب بچیوں کی شادی:سوسائٹی مکمل شادی کا انتظام کرنے سے قاصر ہے، لیکن ہر شادی کے لیے 4000 روپے مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس پر 2,96,000 روپے خرچ ہوئے۔غریب طلبہ میں کاپیوں کی تقسیم:ورنگل کے سرکاری و امدادی اردو میڈیم اسکولوں کے 1000 طلبہ میں کاپیاں تقسیم کی گئیں، جس پر 71,480 روپے خرچ ہوئے۔دینی مدارس کی امداد:دیہات میں جہاں بنیادی دینی تعلیم کے لیے سہولت موجود نہیں، وہاں اساتذہ کی تنخواہ میں حصہ لیا جاتا ہے، جس پر 12,000 روپے خرچ کیے گئے۔غریب طالبات کے ہاسٹل فیس کی ادائیگی:آئیڈیل گرلز ہاسٹل، ہنمکنڈہ کی غریب طالبات کی ہاسٹل فیس 7,000 روپے ادا کی گئی۔آخری سفر (جنازہ گاڑی):مسجد سے قبرستان تک میت لے جانے کے لیے مفت سروس فراہم کی جا رہی ہے، جس پر تقریبا 55 ہزار روپے خرچ ہوئے۔رمضان راشن پیکجز کی تقسیم:ضرورت مند افراد کے لیے رمضان راشن پیکجز پر 27,24,350 روپے خرچ کیے گئے۔طبی امداد:ضرورت مند مریضوں کی طبی اخراجات کے لیے 50,000 روپے دیے گئے۔تعلیمی امداد:ضرورت مند طلبہ کے ٹیوشن اور امتحانی فیس کے لیے 10,000 روپے خرچ کیے گئے۔ہنگامی غذائی امداد:قدرتی آفات اور ضرورت مند افراد میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے، جس پر 1,89,200 روپے خرچ ہوئے۔ہیلپ لائن سینٹر:حکومتی اسکیموں کے بارے میں آگاہی اور رہنمائی کے لیے قائم سینٹر کے ذریعے 1320 شادی مبارک اسکیم، 8 اوورسیز اسٹڈی اسکالرشپ، اور 300 امام و مؤذنین کی تنخواہوں کی منظوری میں مدد دی گئی۔آئیڈیل گرلز ہاسٹل، ہنمکنڈہ:2002 میں 621 مربع گز زمین خرید کر گرلز ہاسٹل قائم کیا گیا، جس میں 69 طالبات کے لیے رہائش کی سہولت، لفٹ، وائی فائی اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔ ماہانہ فیس 2700 روپے مقرر ہے۔اقلیتی کمیونٹی گارمنٹس پروڈکشن اور ٹریننگ سینٹر:تلنگانہ مائناریٹیز فنانس کارپوریشن نے 20 لاکھ روپے کے جدید سلائی مشینیں فراہم کیں، جہاں بیوہ اور غریب خواتین کپڑے سِل کر روزگار حاصل کر رہی ہیں۔آئیڈیل اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر:مفت ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائننگ کورس فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب تک 68 طالبات امتحان میں شریک ہوئیں، جن میں 38 نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔دینی مدارس کے طلبہ میں اسکول یونیفارم کی تقسیم:اب تک 950 طلبہ میں یونیفارم تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس پر 4.75 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔آئیڈیل موٹر ڈرائیونگ اسکول:ڈرائیونگ سکھانے کے لیے سند یافتہ ادارہ قائم کیا گیا، جہاں ایک ماہ کی تربیت کی فیس 1800 روپے مقرر ہے۔ مالی مشکلات کے شکار طلبہ کی فیس زکات فنڈ سے ادا کی جاتی ہے۔مالی حسابات کی جانچ:سوسائٹی 2012-13 سے 2023-24 تک سالانہ حسابات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ کروا رہی ہے۔

غرباء کے مسائل کا حل:سوسائٹی ضرورت مند افراد کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کے حل کی کوشش کرتی ہے۔مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل مسلسل غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم رکھتی ہے۔مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کی اپیلورنگل میں مسلم ویلفیئر سوسائٹی کئی دہائیوں سے غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ معاشرتی ترقی، تعلیمی معاونت، طبی امداد، بیواؤں کی مدد اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دل کھول کر عطیات، زکات اور صدقات کے ذریعے تعاون کریں۔

اکاؤنٹ کی تفصیلات:اکاؤنٹ نمبر: 36012010074732بینک: کینرا بینک، ہنمکنڈہ برانچIFSC کوڈ: CNRB001360مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:9849325271 آپ کا دیا ہوا عطیہ ضرورت مندوں کی زندگی میں خوشحالی لا سکتا ہے۔ سوسائٹی آپ کے تعاون پر شکر گزار رہے گی۔