ورنگل پولیس کمیشنر امبر کشور جھا نے مہیشو رم چیک پوسٹ کا دورہ کیا

اضلاع کی خبریں
ورنگل پولیس کمیشنر امبر کشور جھا نے مہیشو رم چیک پوسٹ کا دورہ کیا

 

حیدرآباد/ورنگل:-19/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تاریخوں کا اعلان کرنے کے بعدورنگل پولس کمیشنریٹ نے انتخابی قواعد کے نفاذ پر عمل کرنے کے سلسلہ میں ورنگل پولیس کمشنریٹ نے کئی ایک چیک پوسٹ قائم کرنے کی تیاری سروع کردی۔

اس ضمن میں ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے نرسم پیٹ تھانے کے حدود مہیشورم میں پولیس کی طرف سے قائم کی گئی پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے چیک پوسٹ کے انتظامات کے ساتھ ساتھ متعلقہ پولیس افسران سے چیکنگ کا طریقہ کار کو دریافت کیا اور نہیں مناسب ہدایات دی۔