Modernized Addiction Treatment Facility (ATF) Launched at Warangal MGM Hospital with Eagle Force Support

Modernized Addiction Treatment Facility (ATF) Launched at Warangal MGM Hospital with Eagle Force Support

اضلاع کی خبریں
ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں جدید نشہ مکتی مرکز (ATF) کا افتتاح، ایگل فورس کے تعاون سے بڑا اقدام
Modernized Addiction Treatment Facility (ATF) Launched at Warangal MGM Hospital with Eagle Force Support

GOLDEN GUEST HOUSE LB NAGER WARANGAL

ورنگل: 3 /ستمبر (دستور نیوز)

نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے اور انہیں دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لانے کے مقصد سے ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسیلٹی (ATF) مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ یہ مرکز ایگل فورس کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

پولیس کمشنر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شراب، تمباکو، گانجہ اور دیگر منشیات کی لت آج نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں منشیات کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے خلاف ڈرگس کنٹرول ٹیم کی جانب سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اسی کے ساتھ نشہ کے عادی نوجوانوں کو صرف سزا دینے کے بجائے انہیں نشہ سے پاک کرکے صحت مند زندگی میں واپس لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت جی او ایم ایس نمبر 4 مورخہ 10-02-2026 کے مطابق ایم جی ایم اسپتال میں یہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ورنگل پولیس کمشنر کی پہل پر ایم جی ایم انتظامیہ کے تعاون سے اس مرکز کو مزید جدید بنایا گیا ہے۔
– بستروں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی
– مریضوں کی حفاظت کے لیے لوہے کی جنگلہ، سی سی ٹی وی نگرانی
– ذہنی سکون کے لیے کیرم بورڈ، شطرنج جیسے کھیلوں کی سہولت
– تجربہ کار ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج، کونسلنگ اور بحالی خدمات

پولیس کمشنریٹ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے بچے یا خاندان کا کوئی فرد منشیات کا عادی ہے تو اسے چھپانے کے بجائے فوری مدد حاصل کریں۔ بروقت علاج اور خاندانی تعاون سے نشے سے مکمل طور پر نجات ممکن ہے۔

مدد کے لیے ایم جی ایم اسپتال کے مرکز، قریبی پولیس اسٹیشن یا ماہرین نفسیات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

*مدد کے لیے رابطہ نمبر: 87125 84473 / 87126 85299*

*نعرہ: "نشہ کو چھوڑو – زندگی کو اپناؤ، لت کو مت چھپاؤ – مدد حاصل کرو”*

اس موقع پر ایسٹ زون ڈی سی پی انکت کمار، ایس بی، ایم جی ایم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام ریڈی، آر ایم او اشونی کمار، ایس بی انچارج اے سی پی مدھوسودن، ڈرگس کنٹرول ٹیم انسپکٹر سائی رام، آر آئی شیو کیشولو، ایگل ٹیم انسپکٹر رویندر، آئی ٹی کور انسپکٹر کرن کمار، ایگل ٹیم ایس آئی شریکانت، آر ایس آئی پورن چندر ریڈی، منوج ریڈی، ناگ راجو اور پولیس و ایم جی ایم عملہ موجود تھا۔

dastoornews.com