Warangal CP Meets Newly Appointed Telangana DGP CV Anand
ورنگل سی پی کی نو مقررہ ڈی جی پی سی وی آنند سے ملاقات
حیدرآباد:
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)
تلنگانہ ریاست کے نو مقررہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی وی آنند سے ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے ڈی جی پی دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر ورنگل سی پی نے ڈی جی پی سی وی آنند کو گل دستہ پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی پی نے ورنگل پولیس کمشنریٹ کی کارکردگی اور نظم و نسق سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور تفصیلات دریافت کیں۔
ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے کمشنریٹ میں جاری امن و امان، عوامی خدمات اور پولیس انتظامات سے متعلق معلومات ڈی جی پی کو فراہم کیں۔
دستور نیوز ڈاٹ کام