congress party agitation

Congress Stages Strong Protest in Warangal Against Alleged Cases on Sonia and Rahul Gandhi; BJP Office Gheraoed Under Mohammed Ayub’s Leadership

اضلاع کی خبریں
Congress Stages Strong Protest in Warangal Against Alleged Cases on Sonia and Rahul Gandhi; BJP Office Gheraoed Under Mohammed Ayub’s Leadership
ورنگل میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف مبینہ مقدمات پر محمد ایوب کی قیادت میں کانگریس پارٹی کا شدید احتجاج
بی جے پی دفتر کا گھیراؤ

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف مبینہ غیر قانونی مقدمات کے اندراج کے خلاف جمعرات کے روز ورنگل میں کانگریس پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق معاملہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے نام شامل کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع کانگریس صدر محمد ایوب کی قیادت میں کانگریس قائدین، کارکنان اور عوامی نمائندوں نے ورنگل میں واقع بی جے پی کے ضلعی دفتر کا گھیراؤ کیا۔

اس احتجاج میں پرکالہ حلقہ کے رکن اسمبلی ریووری پرکاش ریڈی، ایم ایل سی بسوراجو ساریہ اور وردھنا پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی و سابق آئی پی ایس افسر کے آر ناگراجو نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کے طرزِ عمل کی سخت مذمت کی۔

احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس قائدین اور کارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا، جہاں پولیس اسٹیشن کے سامنے کانگریس کارکنوں نے بڑی تعداد میں نعرے بازی کی اور مودی حکومت و مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا۔

congress party agaitation

اس موقع پر کانگریس قائدین نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ اے آئی سی سی کی سینئر قائدین سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے معاملات پر دہلی عدالت کے ریمارکس مرکزی حکومت کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہیں۔ سیاسی مفادات کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی شدید مذمت کی گئی۔

قائدین نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں عدالت کے تبصرے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی پالیسیوں پر ایک زوردار تمانچہ ہیں اور ملک کی عوام اس پورے معاملہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

congress party agitation protest rahul sonia bjp

اس احتجاجی پروگرام میں کانگریس پارٹی کے عوامی نمائندے، مختلف شعبہ جات کے قائدین، کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بلند کیے۔