Tota Sudhakar Honored with Best Performance Award
توٹا سدھاکر کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ

حیدرآباد
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سینئر صحافی اور روزنامہ پرجاپکشم کے متحدہ ورنگل ضلع بیورو انچارج توٹا سدھاکر کو روزنامہ پرجاپکشم کی سالگرہ کے موقع پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا ہے۔پرجاپکشم اخبار کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر حیدرآباد کے بَنڈلہ گوڑہ میں واقع مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب میں سدھاکر کو بہترین کارکردگی دکھانے پر تلنگانہ پریس اکیڈمی کے چیئرمین کے. سری نواس ریڈی کے ہاتھوں شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا گیا اور یادگاری نشان (Momento) اور نقد انعام پیش کیا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام کی صدارت نوچیتنا وگیان سمیتی کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے پلا وینکٹ ریڈی نے کی۔ تقریب میں سی پی آئی کے ریاستی اسسٹنٹ سیکرٹری تکّلاپلی سری نواس راؤ، پرجاپکشم کے ایڈیٹر مکّینا سُبا راؤ، نوچیتنا کے سیکرٹری بی. موہن ریڈی، خزانچی اُجّینی رتناکر راؤ، جی ایم مدن، ایگزیکٹو ایڈیٹر بومّاگانی کرن کمار، ایسوسی ایٹ ایڈیٹر اور اسسٹنٹ ایڈیٹر پی. سری نواس ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔