free medical camp khazipet

Free Mega Medical Camp Held at Dargah Khazipet — Hundreds of Patients Benefit

اضلاع کی خبریں
Free Mega Medical Camp Held at Dargah Khazipet — Hundreds of Patients Benefit
درگاہ قاضی پیٹ میں فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد — سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا
حیدرآباد/ہنمکنڈہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

میڈیکور ہاسپٹلز ورنگل کے زیرِ اہتمام اور معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر شفیع پالاگیری کی نگرانی میں درگاہ قاضی پیٹ میں فری میگا میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں نے طبی خدمات سے استفادہ کیا۔

free medical camp khazipet

کیمپ کا افتتاح مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید غلام افضل بیابانی الرافعی قادری المعروف خسرو پاشاہ صاحب، چیئرمین ریاستی حج کمیٹی و سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی نے کیا۔ اس موقع پر مہمانِ اعزازی محترمہ سرتاج بیگم صاحبہ، کارپوریٹر 48 ویں ڈویژن قاضی پیٹ اور معزز مہمان جناب محمد ابوبکر، سابق کارپوریٹر قاضی پیٹ ورنگل نے خصوصی شرکت کی۔یہ میڈیکل کیمپ درگاہ قاضی پیٹ کے نزدیک گورنمنٹ ہائی اسکول کے احاطہ میں منعقد کیا گیا، جس میں عوامی دلچسپی اور غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

free medical camp khazipet

کیمپ میں دل کے امراض، خواتین کے مسائل، شوگر، بی پی اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے لیے علٰیحدہ کونسلنگ اور جانچ مراکز قائم کیے گئے تھے۔مفت طبی معائنہ اور جانچ کی سہولتیںکیمپ میں مریضوں کے لیے درج ذیل مفت ٹیسٹ اور جانچیں انجام دی گئیں:دل کے امراض کی تشخیصبی پی، شوگرECGLFTGRBSاونچائی اور وزن کی پیمائشکیمپ کی نگرانی ڈاکٹر شفیع پالاگیری (ایم بی بی ایس، ایم ڈی جنرل میڈیسن، ڈی ایم کارڈیالوجی — کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ) نے انجام دی۔ اس کے علاوہ درج ذیل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی خدمات پیش کیں:ڈاکٹر گریش لویا — ایم بی بی ایس، ڈی این بی (جنرل میڈیسن) کنسلٹنٹ جنرل فزیشنڈاکٹر این سری نواس — ایم بی بی ایس، ڈی این بی کنسلٹنٹ جنرل و لیپروسکوپک سرجنڈاکٹر امۃ الحفصہ — ایم بی بی ایس، ایم ایس (او بی جی) کنسلٹنٹ آبسٹیٹریشین و گائناکالوجسٹاس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہر ٹیکنیشن اور میڈیکل اسٹاف بھی مریضوں کی خدمت کے لیے موجود رہے۔

free medical camp khazipet

مہمانِ خصوصی حضرت خسرو پاشاہ نے کیمپ کے منتظمین اور ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ایک عظیم خدمت ہے اور ایسے کیمپ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔کیمپ میں شریک عوام نے میڈیکور ہاسپٹلز ورنگل اور ڈاکٹر شفیع پالاگیری کی جانب سے فراہم کردہ شاندار طبی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔میڈیکور ہاسپٹلز ورنگل کی جانب سے اعلانہاسپٹل انتظامیہ نے بتایا کہ میڈیکور ہاسپٹلز ورنگل میں تمام نجی انشورنس کے ذریعے کیش لیس طبی علاج کی سہولت دستیاب ہے، تاکہ مریضوں کو بہتر اور فوری علاج مل سکے۔
(دستور نیوز ڈاٹ کام)