vande mataram

Collective singing of ‘Vande Mataram’ at Hanamkonda Collectorate, attended by District Collector Sneha Shabrish and officials

اضلاع کی خبریں
Collective singing of ‘Vande Mataram’ at Hanamkonda Collectorate, attended by
District Collector Sneha Shabrish and officials
ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں ’وندے ماترم‘ کی اجتماعی گیت گائیکی،
ضلع کلکٹر سنیہا شبریش و عہدیداران کی شر کت

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ، 7 /نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

’وندے ماترم‘ کے خالق بنکِم چندر چٹرجی کے مشہور قومی نغمے کی تخلیق کو 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر، ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں جمعہ کے روز ایک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ سنیہا شبریش، ضلع ریونیو آفیسر وائی وی گنیش، ٹرینی ڈپٹی کلکٹر روہت نیتھ سمیت دیگر عہدیداران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حب الوطنی سے بھرپور نغمہ ’وندے ماترم‘ کو اجتماعی طور پر گایا۔

vande mataram

یہ تقریب کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس کا مقصد بنکِم چندر چٹرجی کی خدمات اور ان کے حب الوطنی کے جذبات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے ’وندے ماترم‘ کے 150 سالہ جشن کو قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع میں اس نوعیت کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

vande mataram

اس موقع پر ڈی آر ڈی او افسر شری نو، سی پی او ستیہ نارائنا ریڈی، ضلع اقلیتی بہبود افسر محمد غوث حیدر اور دیگر محکموں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔