Excellent performance of Ideal School SRF Olympiad.

Excellent performance of Ideal School students in SRF Olympiad

اضلاع کی خبریں
Excellent performance of Ideal School students in SRF Olympiad.
SRFاولمپیاڈ میں آئیڈیل اسکوہنمکنڈہ کے طلباء کا شاندار مظاہرہ ۔
پرنسپل سید سرفراز الدین ،پریسڈنٹ سید شجاع الدین کی مبارکباد ۔

dastoornews

حیدرآباد/ورنگل: ۔
(دستور نیوز ڈآٹ کام)

سرینواسا راما نجم فائونڈیشن (SRF)کے زیر اہتمام منعقدہ اولمپیاڈ امتحان میں جولائی واڑہ ہنمکنڈہ میں واقع آئیڈیل ہائی اسکول کے طلباء نے ریاستی اور ضلعی سطح پر نمایاں رینک حاصل کیا ہے ۔

اسکول کی 8ویں جماعت کی طالبہ شگفتہ یاسمین نے ریاستی سطح پر 5واں رینک اور ضلع سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ۔4ویں جماعت کی طالبہ سی ایچ ہنسنی نے ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ۔آرادھیا ،کملا کروتکا اور پراہرشنی نے ضلع سطح کا رینک حاصل کیا ۔اسی طرح سیدہ عائشہ نور ،سید سیف الدین ،شازما دلشاد ،روتوک ،اوویس ،تنویر علی ،موہت ،نارون سن ،سہسرا، شیوا گنیش ضلع سطح کے کنسولیشنس رینک حاصل کیا ۔

رینک حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کواسکو ل چیرمین جناب الحاج سید اقبال محی الدین ، اسکول پرنسپل سید سرفراز الدین ،پریسڈنٹ سید شجاع الدین فیروز ،اسکول اساتذہ خواجہ پاشاہ ،دویندر ،سوامی ،سرینواس نے طلباء کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر انتظامیہ ،اسٹاف اور دیگر طلباء و طالبات موجود تھے ۔