Welcoming Ramadan with Mushaira in Warangal on 23rd February
23 فروری کو ورنگل میں مشاعرہ بضمن ، استقبال رمضان

حیدرآباد/ورنگل:-22/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
زیر نگرانی سید عبدالحفیظ s.m.c چیر پرسن و صدر المو نی گورنمنٹ ہائی اسکول انتصار گنج ورنگل.23 فبروری بہ روز اتوار بہ وقت 2 بجے دن بمقام سیوا کلینک seva clinic نظام پورہ منڈی بازار ورنگل میں مشاعرہ کا اہتمام کیا جارہاہے ۔
یہ مشاعرہ بصد ارت پروفیسر احمد حسن خیال اسلامیہ ڈگری وہ پی جی کالج ورنگل عمل میں لایا جائےگا۔ اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی ـ حبیب الدین ریٹائرڈ لیبر افیسر اور جناب محمد حفیظ خان ریٹائرڈ اسکول اسسٹنٹ جناب محمد امتیاز احمد ریئل اسٹیٹ ہونگے۔
اس پروگرام میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر) ، ڈاکٹرنعیم سلیم (حیدر آباد )، جناب امجد سلیم امجد ، جناب مہمن راحل ( کریم نگر ) کے علاوہ
اس مشاعرہ میں مدعو شعراء احباب میں جناب اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب اقبال درد، جناب ناصر واحدی، جناب حسینی برتر، جناب قادر انصاری، جناب وحید گلشن، جناب اکبر ضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی,حامد حسین حامد، جناب داؤد اسلوبی ، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر اور جناب نذیر پرواز اپنے کلام سے محظوظ کریں گے.
ناظم مشاعرہ جناب اقبال در د ہونگے ۔اس پروگرام کے الداعی سید عبدالحفیظ نے عوام الناس سے مشاعرہ میں شرکت کے لئے ادبا گذارش کی ہے۔