Golden Jubilee program held at Ideal High School Hanamkonda.
MLA Rajender Reddy, Syed Iqbal Mohiuddin’s address.

آئیڈیل ہائی اسکول ہنمکنڈہ میں گولڈن جوبلی پروگرام کا انعقاد۔
ایم ایل اے راجندر ریڈی،سید اقبال محی الدین کا خطاب۔
حیدرآباد/ورنگل:۔23/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے کہاکہ تعلیم انفرادی اور اجتماعی طور پر سب کے لئے نہایت اہم ہے۔تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔تعلیم ایک اچھا انسان بننے میں مدد دیتی ہے۔تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ایم ایل اے راجندر ریڈی نے آج جولائی واڑہ صوبیداری میں واقع ’آئیڈیل ہائی اسکول‘کے 50سال کی تکمیل پر گولڈن جوبلی سلبریشنس و اینول ڈے پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کیا۔

اس پروگرام کی صدارت جناب الحاج سید اقبال محی الدین سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ نے کی۔جناب سید سرفراز الدین پرنسپل آئیڈیل ہائی اسکول نے رپورٹ پیش کی اور پروگرام کی کاروائی چلائی۔سید شجاع الدین فیروز نے پروگرام کی نگرانی کی۔

اس موقع پر ایم ایل اے راجندر ریڈی نے کہاکہ آئیڈیل اسکول کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول کے اڈمنسٹریشن اور ڈسپلن کی ستائش کی۔اس موقع پر محترمہ شہناز سلطانہ مرحومہ بانی آئیڈیل ہائی اسکول کو یاد کیا گیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی گئی۔اس موقع پر جناب سید اقبال محی الدین سکریٹری و کرسپانڈنٹ نے کہاکہ اس اسکول میں تمام طبقات کے افراد تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

اس موقع پر بی سدانندم اڈیشنل ایس پی ملگ،ڈاکٹر لائن چندر شیکھر آریا کارپوریٹر منسا رام،محترمہ نازیہ پروین،محترمہ فہمیدہ تسنیم کے علاوہ اسکول اسٹاف،طلباء و طالبات،اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
