Tarahi wo Ghair Tarahi Naatiya Mushaira under the auspices of Tehreek-e-Qalam Warangal
ورنگل میں تحریکِ قلم ورنگل کے زیراہتمام طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تحریکِ قلم ورنگل کے زیراہتمام ایک عظیم الشان طرحی و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ مورخہ 13 ستمبر 2025ء، بروز ہفتہ (سیکنڈ سیچرڈے)، بوقت 2 بجے دن اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں منعقد کیا جائے گا۔
اس مشاعرہ کے لیے مصرعِ طرح "لبوں پر ذکر رہتا ہے نبی کا” رکھا گیا ہے، جب کہ قوافی "کسی، حاضری، خوشی” وغیرہ اور ردیف "کا” طے کی گئی ہے۔
اس مشاعرہ کی صدارت جناب محمد خواجہ نجم الدین گیلانی صاحب، موظف صدر مدرس اسلامیہ ہائی اسکول، شیرپورہ، ورنگل۔بطور مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)، جناب خالد سعید (ناظم ضلع جنگاؤں)، جناب معشوق ربانی (اسکول اسسٹنٹ و سابقہ اکیڈمک مانیٹرنگ آفیسر اردو، انتصارگنج ہائی اسکول، ورنگل)، اور جناب وحید گلشن (سینئر صحافی، روزنامہ اعتماد) شریک ہونگے۔
اس مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)، ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)، جناب امجد سلیم امجد (کریم نگر)، جناب راحل کریم نگری (کریم نگر)، جناب فیصل وارثی (کریم نگر)، جناب عبدالقدیر طاہر (کریم نگر)، جناب سہیل کریم نگری (کریم نگر)، جناب نصیرالدین نصیر (کریم نگر) شریک ہونگے ۔میزبان شعراء میں اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، ناصر واحدی، اقبال درد، وحید گلشن، سید حسینی برتر، پروفیسر احمد حسین خیال، اکبر ضیاء، حمید عکسی، مجاہد حسین جوہر، حامد حسین حامد، داود اسلوبی، اندور عبدالقادر، امیرالدین امیر، ماہر عابدی، خواجہ کیفی، ڈاکٹر شجیع اکبر شریک ہونگے۔
اس پرنور محفل میں تمام شعراء کرام بارگاہِ رسالتؐ میں عقیدت کے نذرانے پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض معروف ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر عزیز سلیم انجام دیں گے۔منتظمین نے اہلِ ذوق محبانِ اردو سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دوست و احباب کے ہمراہ بروقت اس نعتیہ محفل میں شرکت فرما کر محفل کو کامیاب بنائیں۔