29جون بروز ہفتہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک ورنگل تا زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ ریالی و اجلاس کا پوسٹر سی پی آئی لیڈر راج گوڈ اور رنگاپانی کے ہاتھوں رسم اجرائی
فلسطینیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
بڑی تعداد میں عوام سے شرکت کی اپیل۔ ایس آئی او
حیدرآباد/ورنگل:26/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ایس آئی او صوبیداری یونٹ کے ممبران اور سٹی سکریٹری فرقان نے 26 جون بروز چہار شنبہ ضلع ورنگل کے سی پی آئی لیڈر جناب راج گوڈ اور جناب رنگاپانی سے ہنم کونڈہ سی پی آئی ڈسٹرکٹ آفس میں ملاقات کی انکے ہاتھوں پورسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی۔

اس موقع پر سٹی سکریٹری فرقان نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور یہودی سازش کے خلاف مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے 29 جون بروز ہفتہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک ورنگل تا زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ احتجاجی ریاسلی وجلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے ۔

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں اور غزہ کی ناکہ بندی کرکے اسرائیلی حملوں کے ذریعہ غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ فلسطینی عوام کو پانی، غذا، ادویات، ایندھن اور دیگر سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے اور خواتین و بچے ادویات کی کمی کے باعث دواخانوں میں علاج کے منتظر ہیں۔

ایس آئی او کے کارکنان نے اسرائیل کے فلسطین پر جاری حملوں کے خلاف ورنگل میں ایک ریالی و احتجاج اور جلسہ کا انعقاد کیا جانے کامقصد غزہ میں جاری جنگ کو جلد سے جلد بند کرنے کا مطالبہ کرنا ہے اور فلسطین کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں معصوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا اظہار کرنا ہے۔اس موقع پر ایس آئی او کی جانب سے انصاف پسند عوام انسان پسند عوام سے اپیل ہےکہ اس ریالی اور احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی قبضے اور بربریت کے خلاف آواز بلند کریں ۔