قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت و عظمت و حفاظت ہمارا ایمانی فریضہ ہے ہم کسی حال اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔29جون بروز ہفتہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک ورنگل تا زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ ریالی و اجلاس ضرور شریک ہوں ۔ مولانا عتیق الرحمن السدی

اضلاع کی خبریں
قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت و عظمت و حفاظت ہمارا ایمانی فریضہ ہے ہم کسی حال اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔29جون بروز ہفتہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک ورنگل تا زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ ریالی و اجلاس ضرور شریک ہوں ۔
مولانا عتیق الرحمن السدی

 

حیدرآباد/ورنگل:27/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت و عظمت اور عرض برکت مسکن و متن انبیاء کی سیانت و حفاظتی ہمارا ایمانی فریضہ ہے ہم کسی حال اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے اسی طرح دنیا میں عدل و انصاف کو قائم کرنا ظلم و تشدد کو حسب قدرت روکنا یہ ہمارا اسلامی فرض ہے ہم کسی وقت اس کو ترک نہیں کر سکتے ۔ورنگل ایس ائی او کی جانب سے29 جون بروز ہفتہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک ورنگل تا زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ ریالی و اجلاس میں عوام کی شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مولانا عتیق الرحمن اسدی نے آیڈیوں اور وڈیوں جاری کیا ۔

 

ہمارے اسلامی وہ فلسطینی بھائی اور بہنیں جو چھتر سال سے اپنے ملک کی ازادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور بیت مقدس کی حرمت و عظمت پر اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں، اس وقت طوفان الاقصی کو شروع ہوئے 265 دن ہونے جا رہے ہیں جس میں 37500 فلسطینی مسلمان اپنے خون شہادت کا نظرانہ خدا کے حضور پیش کر چکے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔اپ جانتے ہیں کہ خاندان تباہ ہو چکے، املاک برباد ہو چکے ،مکانات ڈھیر ہو چکے ،بچے بوڑھے جوان عورتیں سب شہید ہو چکے سوائے اسمان کے کوئی صاحبان نہیں ،پینے کے لیے پانی اور کھانے کے لیے کھانا دستیاب نہیں، لاکھوں لوگ زخموں سے کراہ رہے ہیں کوئی دوا اور غذا نہیں، لیکن ان سب کے باوجود اج تک ان کے پائے استقامت اور ایمان میں ذرا بھی فرق نہ ایا۔ دنیا کی سب سے محفوظ اور مغرور طاقت سے ٹکر لے کر انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اصل طاقت وہ اللہ رب العزت کی طاقت و قوت ہے اور اللہ کے بندے اللہ کی چاہت و محبت نے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جسے دنیا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ہمارے ان مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت ان پر ہونے والے قتل عام انسانیت سوز مظالم کے خلاف ایس ای او ورنگل کی جانب سے ایک جلسے عام زکریا فنکشن ہال اور احتجاجی ریالی بمقام گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ورنگل سے بروز ہفتہ بتاریخ 29 جون پانچ بجے شام نکالی جا رہی ہے۔ اس لیے علی میں شرکت ہمارا دینی وہ اخلاقی فرض ہے۔

 

اس موقع پر تمام شہریا نے ورنگل سے التماس کرتا ہوں کہ وہ اس احتجاجی ریالی میں شامل ہو کر اپنے قومی و ملی اتحاد کا عملی ثبوت دیں اس لیے کہ یہ کوئی کسی ایک جماعت اور تنظیم کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ساری ملت اسلامیہ کا مسئلہ ہے بلکہ اس سے اگے بڑھ کر کہوں یہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے لہذا بلا تفریق مسئلہ کو مشرب چاہے وہ اہل سنت والجماعت کے احباب ہوں یا دعوت تو تبلیغ کے افراد ہوں جماعت اسلامی کے متفقین ہو یا جمعیت اہل حدیث کے منتظمیں، دینی وہ ملی اسلامی و فلاحی تنظیموں اور تحریکوں کے ذمہ داران بالخصوص ملت کے حساس نوجوانوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جوک در جوک کثیر سے کثیر تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔ ہمیں اس بات کا شدید احساس ہونا چاہیے کہ ہمارے فلسطینی بھائی اور بہنیں جب خدا کے حضور اپنے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر سکتے ہیں تو کیا ہم اپنا تھوڑا سا وقت قربان نہیں کر سکتے کیا ؟ہم اپنے کاروبار و دکانات کو بند نہیں کر سکتے؟ نوکری اسکولز اور کالجز کو چھٹی نہیں لگا سکتے؟ یقینا کر سکتے ہیں ۔ملی وہ سیاسی قائدین سے گزارش ہے کہ وہ ہر علاقے اور محلے کے متحرک اور فعال نوجوانوں کو لے کر باضابطہ اس کی مہم چلائے۔ اہل سروت احباب اس میں اپنا تعاون پیش فرمائیں ائمہ کرام و خطباء عظام سے بھی معدبانہ گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے موقع پر اسی عنوان پر خطاب فرمایا اور اعلان کریں۔

 

ہم اپنے متعارف غیر مسلم دوستوں امن پسند انسانیت نواز برادران وطن کو بھی شامل کریں انہیں اپنے ساتھ انے کی دعوت دیں۔ ریالی میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، منتظمین کی ہدایات پر عمل کریں ،ڈی جے اور گانوں کا ساز نہ بجائیں، حمد و نعت کے اشعار ملی وہ قومی ترانے اور نظمیں لگائے کوئی غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل نہ ہو اس کا ضرور خیال فرمائے ۔

 

پردہ نشین خواتین اور طالبات سے بھی میری گزارش ہے کہ وہ اپنے ایمانی جذبے اور اسلامی شعار کے ساتھ ضرور شرکت فرمائے بہرحال کوئی فرد اور کوئی گھر کوئی گلی اور کوئی سڑک ایسی نہ ہو جہاں یہ نعرہ بلند نہ ہو لبیک المسجد الاقصی اے مسجد اقصی ہم حاضر ہیں لبیک عرض المقدس اے عرض مقدس ہم حاضر ہیں لبیک الخوان المظلومین من عرض فلسطین اے فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں ہم اپ کی حمایت و دعا کے لیے حاضر ہے ظالم کو ظلم سے روکنا مظلوم کی حمایت و مدد کرنا یہ ہمارے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے تو آئیے اس موقع پر ہم اپنے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو زندہ کریں ۔

خدا شاہد کی ہم سارے جہاں پر حکمران ہوتے، رسول پاک کی سنت اگر اپنا چلن ہوتا ۔
 محمد عتیق الرحمن السدی ملت فاؤنڈیشن ورنگل