Dastoor News

Menu
  • سر ورق
  • اضلاع
  • تلنگانہ
  • جرائم و حادثات
  • سخن سرائے
  • عالمی
  • قومی
  • صحت
  • About
  • Contact

کانگریس حکومت کی جانب سے سرکاری لوگو سے کاکتیہ اور چار مینار مارکہ ہٹانے کی سخت مذمت ۔

اضلاع کی خبریں
30/05/202430/05/2024 Dastoor News

Share this post:

Share on WhatsApp Share on Facebook Share on Telegram Share on X (Twitter) Share on LinkedIn Share on Email
کانگریس حکومت کی جانب سے سرکاری لوگو سے کاکتیہ اور چار مینار مارکہ ہٹانے کی سخت مذمت ۔
ریاستی لوگو ہٹانے کے خلاف زبردست احتجاج۔ ہنمکنڈہ میں سابق چیف وہپ ونئے بھاسکر کی پریس کانفرنس ۔
حیدرآباد/ورنگل:-30/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

سابقہ رکن اسمبلی و سابق چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے کہاکہ تلنگانہ کی تاریخ کو بدلنے کی سازشوں کی سختی کے ساتھ مذمت کی جانی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری لوگو میں سے کاکتیہ کا نشان اور چارمینار کے نشان کو ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے یہ بڑی شرم کی بات ہے۔ سازش کو نہ صرف ورنگل بلکہ تلنگانہ ریاست کے وزراء بھی  اس کی مخالفت نہیں کررہے ہیں ۔

Click Here To Join Us On WhatsApp

 

اس ضمن میں ونئے بھاسکر نے آج ہنمکنڈہ کے ہریتا کاکتیہ ہوٹل میں رائونڈ ٹیبل اجلاس کو مخاطب کیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ سابقہ بی آر ایس حکومت نے کاکتیائوں عوام کے اقدار کے مطابق کئی ایک پروگرامس منعقد کئے گئےتھے لیکن کبھی بھی عوامی مخالف کاموں کو انجام نہیں دیا گیا ۔

 

Click Here To Join Us On WhatsApp

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو یہ خیال کھائے جارہا ہے کہ کاکتیہ لوگو رہنے سے کے سی آر عوام کے ذہنوںمیں باقی رہیں گے اس خیال کے ساتھ لوگو کو تبدیل کرنے کے کام کو انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر کاکتیہ تورنا کو ہٹایا جائے گا تو کانگریس حکومت تلنگانہ عوام کی نظروں میں غدار ہی کہلائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ اگر کانگریس حکومت سرکاری نشان سے کاکتیہ اور چار مینار کے لوگو کو ہٹاتی ہے تو ہم ایک بار پھر زبردست تحریک چلائیں گے ۔قدم قدم پر ضلعی وزراء کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جائے گی اور احتجاج کیا جائے گا ۔

 

انہوںنے کہاکہ سچے کانگریسیوں کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے فیصلہ کی مخالفت کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ عوام تغلق حکومت کو سبق سیکھائیگی ۔انہوںنے کہاکہ ضلعی وزراء کونڈا سریکھا اور انوسویا سیتاکہ کو چاہیے کہ وہ یہاں کے قائدین کی ناراضگی سے متعلق چیف منسٹر ریونت ریڈ ی سے نمائندگی کریں ۔بعد ازاں کالوجی سنٹر ہنمکنڈہ میں احتجاجی پروگرام منظم کیا گیا ۔

Share this post:

Share on WhatsApp Share on Facebook Share on Telegram Share on X (Twitter) Share on LinkedIn Share on Email
Tagged dasiyum vinay bhaskar dastoornews telangana govt logo telangana urdu news ts cm revant reddy

پوسٹوں کی نیویگیشن

گروپ-1 امتحان کے انعقاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ سکتا پٹنائک
پولیس افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی اور رضاکارانہ خدمات کے سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا
Dastoor News

http://dastoornews.com

Related Posts

شہر میں کوئی گینگ بچوں کو اغوا کرنے نہیں آیا اور جھوٹے پروپیگنڈوںپر یقین نہ کریں-ہنمکنڈہ اے سی پی کرن کمار

10/02/202408/03/2026 Dastoor News

BJP’s sinister conspiracy to crush communists As long as inequality remains, communists cannot be eliminated: Chada Venkat Reddy CPI’s grand protest and meeting in Hanamkonda

29/01/202529/01/2025 Dastoor News

اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں،گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

09/05/202409/05/2024 Dastoor News
BlogMagazine | Theme: BlogMagazine by Dinesh Ghimire.