ورنگل ٹرافک پولیس نے سائلنسر تبدیلی کرنے والے دو پہیہ گاڑی سواریوں کی کونسلنگ کی۔
حیدرآباد/ورنگل:-15/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ٹریفک پولیس نے ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس کے ٹریفک کونسلنگ سنٹر میں ان دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کے لئے کونسلنگ کی جو قانونی ضابطوں کے خلاف دو پہیہ گاڑیوں کے سائلینسر کو تبدیل کرکے زیادہ شور کرتے ہوئے گاڑیاں چلا رہے تھے۔

ورنگل پولس کمشنر امبر کشور کے ہدایات پر ٹریفک پولیس نے بروز پیر 25 دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کی کونسلنگ کی جنہیں پولیس کی طرف سے کل کی گئی چیکنگ کے دوران سائلنسر تبدیل کرنے کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تھے ۔
اس کاؤنسلنگ میں سائلنسر موڈیفائیڈ کے ساتھ گاڑی چلانے کے خطرات کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس نے دو پہیہ گاڑیوں کے سواروں کو پولیس کی طرف سے کی جانے والی قانونی کارروائیوں کے بارے میں بتایا اور یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی دو پہیہ گاڑی سا ئلنسر میں ترمیم کی ہوئی، چلانے پر پولیس کے ذریعہ انہیں ضبط کر لی جائے گی۔
اس پروگرام میں ٹریفک انسپکٹرمحمد شکور پاشاہ، سری دھر، ناگابابو، کونسلنگ سنٹر کے انسپکٹر سرینواس راؤ نے حصہ لیا۔